اے خدا! تو گواہ رہنا کہ میں اپنے دل کی سچائی کے ساتھ سب کو نماز کی دعوت دے رہا ہوں۔ 🥺
میں کسی پر زبردستی نہیں کر رہا، بس ایک یاد دہانی کروا رہا ہوں کہ نماز ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں تیری رحمت کے قریب لے جاتا ہے۔ اے اللہ! اگر میرے الفاظ کسی کے دل تک پہنچ جائیں اور کوئی ایک انسان بھی تیرے سامنے سجدہ کرنے لگے تو یہ میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ 🤲
یا رب! تو جانتا ہے کہ میرا مقصد صرف تیری رضا ہے۔ اگر میرے کہنے سے کسی کا دل نرم ہو جائے اور وہ نماز کی طرف لوٹ آئے تو اس کا اجر بھی تو ہی عطا فرمانا۔ 🕌
اے اللہ! ہم سب کو نماز کی پابندی کرنے والا بنا دے اور ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین۔ ✨