میں جہاں ہوں وہاں شور ہی شور ہے جھوٹ ہی جھوٹ ہے
اِک دکھاوے کی دنیا جہاں،،،،،، کچھ کسی کا بھی اپنا نہیں
💔
خواب ہیں تو خریدے ہوئے
نیند ہے تو چرائی ہوئی
آنکھ ہے تو ملائی ہوئی
دل کسی سے لگایا ہوا اور قسم ہے تو کھائی ہوئی
💔
ہاتھ ہیں تو چھڑائے ہوئے
اشک ہیں تو بہائے ہوئے
لفظ لکھ کر مٹائے ہوئے
دن بھی ہے تو بیتایا ہوا
رات ہے تو گزاری ہوئی!
💔
سب کے دل میں،،،،،،،،،،،،،،،،، کوئی ایک تصویر ہے
اور وہ بھی کسی اور کے کینوس سے اتاری ہوئی
💔
ہر طرف نفرتیں اور جلن، اپنے پیاروں سے جُھوٹے وچن
دوسروں کے خُداؤں کا اِنکار کرنے کی جُھوٹی لگن
💔
مندروں میں اذاں، مسجدوں میں بھجن، خالی پن
اپنے سینوں میں تم ان دھڑکتے ہوئے پتھروں کو
اگر دل کہو تو کہو پر میری معذرت
💔
.:: TEHZEEB HAFI - Ad MALHOO ::.
2026-10-19 15:44:18
1
To see more videos from user @hassanshahh901, please go to the Tikwm
homepage.