@bezuban_dard: ایک لمحے میں انسان “ہیں” سے “تھے” بن جاتا ہے، وقت کی ریت ہاتھوں سے یوں پھسلتی ہے کہ پتہ بھی نہیں چلتا۔ کل تک جو ضروری لگتا تھا، وہی آج ایک قصہ بن کر رہ جاتا ہے۔ پھر بھی ہم نہ جانے کن آنے والے دنوں کی فکریں دل میں بسائے رکھتے ہیں۔ حالانکہ انجام تو یہی ہے کہ ایک دن خاموشی سے قبر کی مٹی اوڑھ لیں گے۔ #poetry #vintage_vibes