@usmanqazi059: رکن صوبائی اسمبلی، ڈسٹرکٹ صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی حاجی لیاقت علی آسکانی سے محمدی کالونی کے ذمہ داران نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ناظم الحاج ڈاکٹر علاؤ الدین، سینئر رہنما افضل خان اور عثمان قاضی نے حاجی لیاقت علی آسکانی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور عید کی خوشیوں میں بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران محمدی کالونی اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔