میں حیران ہوں کہ چار سال مجھے یہ سمجھ نہ آیا کہ وہ میرے ساتھ صرف ٹائم پاس کر رہی تھی۔ بھلا کوئی چار سال بھی کسی پر ٹائم پاس کرتا ہے؟ میں دن رات اس کے لیے خواب دیکھتا رہا، وعدے کرتا رہا کہ ایک دن تمہیں وہ سب دوں گا جس کی تم حق دار ہو۔ میں مالی طور پر مضبوط نہ تھا مگر کوشش کر رہا تھا کہ تمہارے قابل بن سکوں، اور پھر تمہیں اپنا لوں۔ لیکن اس نے مجھے چھوڑ دیا، کیونکہ کسی اور کے پاس پیسہ، گاڑی اور آسائشیں تھیں۔ آج بھی وہ یاد آتی ہے تو کلیجہ پھٹ سا جاتا ہے، نیند میری چھن گئی ہے، کبھی کبھی دوائی کے سہارے سونا پڑتا ہے، مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں وقت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہوں، اور ان شاءاللہ ایک دن آئے گا جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔💔