@nyctophobia203: رشتوں میں انا سب سے خاموش قاتل ہوتی ہے۔ یہ چیختی نہیں، مگر دلوں کے درمیان فاصلے اتنے بڑھا دیتی ہے کہ آوازیں بھی ایک دوسرے تک نہیں پہنچتیں۔ انا معافی مانگنے نہیں دیتی حالانکہ غلطی دونوں طرف سے ہوتی ہے۔ انا جھکنے نہیں دیتی حالانکہ محبت ہمیشہ جھک کر ہی بچتی ہے۔ انا بات کرنے سے روکتی ہے، اور خاموشی غلط فہمیاں پیدا کر دیتی ہے۔ رشتے الفاظ سے نہیں رویوں سے ٹوٹتے ہیں. اور رویوں کو خراب کرنے میں انا کا کردار سب سے بڑا ہوتا ہے۔ جہاں انا آ جائے وہاں حق نہیں دیکھا جاتا، صرف اپنی ذات دیکھی جاتی ہے۔ اور جب ہر شخص اپنی ذات بچانے لگے تو رشتہ خود بخود مر جاتا ہے۔ محبت میں جیتنے والا وہ نہیں جو دلیل دے کر خود کو صحیح ثابت کرے، بلکہ وہ ہے جو رشتہ بچانے کے لیے خود کو غلط مان لے۔ انا وقتی سکون دیتی ہے، مگر ہمیشہ کے لیے رشتہ چھین لیتی ہے۔