اُسے تو جانے دیا میں نے، مگر سچ یہ ہے کہ اُس کے جانے کے بعد سب سے زیادہ مشکل خود کو سنبھالنا ہو گیا۔ وہ چلا گیا تو ایسا نہیں تھا کہ صرف ایک شخص دور ہوا، بلکہ یوں لگا جیسے میرے دنوں کی روشنی راتوں کا سکون اور دل کے کئی خواب بھی اس کے ساتھ ہی رخصت ہو گئے۔ پہلے زندگی کے راستے واضح لگتے تھے، ہر سمت میں ایک امید تھی، ہر لمحے میں ایک وجہ تھی، مگر اب عجیب سا خلا ہے۔ ایسا خلا جو ہجوم میں بھی ساتھ رہتا ہے، خاموشی میں بھی، اور رات کے آخری پہر میں تو اور زیادہ گہرا ہو جاتا ہے۔
کبھی کبھی انسان کسی کو اتنی شدت سے چاہ لیتا ہے کہ پھر اُس کے بغیر خود اپنی پہچان بھی دھندلی لگنے لگتی ہے۔ میں نے اُسے روکا نہیں، کیونکہ محبت میں زبردستی نہیں ہوتی۔ اگر کسی کے دل میں رہنے کی خواہش ختم ہو جائے تو ہاتھ تھامے رکھنے سے بھی رشتے زندہ نہیں رہتے۔ اس لیے میں نے اسے جانے دیا، خاموشی سے بغیر کسی شور کے بغیر کسی شکایت کے ۔ مگر شاید اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ جسے آزاد کر رہا ہوں، اس کے بعد خود اپنے اندر قید ہو جاؤں گا۔
اب بر راستہ اجنبی لگتا ہے۔ کہیں جانے کو دل نہیں چاہتا اور جہاں دل جاتا ہے وہاں اس کی یاد پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں اس کی ہنسی سنائی دیتی ہے، کچھ لمحے ایسے ہیں جو اب بھی اس کے نام سے جڑے ہوئے ہیں۔ دل بار بار یہی سوچتا ہے کہ اگر اسے جانا ہی تھا تو مجھے اتنی عادت کیوں بنا گیا ؟ کیوں میری خاموشیوں میں اپنا نام چھوڑ گیا؟ گیوں میرے دنوں کو اپنی موجودگی سے اس طرح بھر دیا کہ اب خالی وقت بھی بوجھ لگتا ہے۔
لوگ کہتے ہیں وقت سب سکھا دیتا ہے، مگر وقت سکھانے سے پہلے انسان کو بہت تھکا دیتا ہے۔ ہر دن اپنے اندر ایک نئی آزمائش لے کر آتا ہے۔ کبھی دل مضبوط لگتا ہے، کبھی ایک چھوٹی سی یاد سب کچھ بکھیر دیتی ہے۔ کبھی لگتا ہے کہ اب سنبھل گیا ہوں، پھر اچانک کوئی لفظ کوئی گانا، کوئی جگہ کوئی شام دل کو پھر وہیں لا کھڑا کرتی ہے جہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہوں۔
اصل میں مشکل اُس کے جانے کی نہیں، مشكل أس خلا کی ہے جو اُس کے بعد رہ گیا۔ کیونکہ بعض لوگ صرف زندگی میں شامل نہیں ہوتے، وہ زندگی کی ترتیب بدل دیتے ہیں۔ اُن کے بعد ہر چیز اپنی جگہ پر ہو کر بھی ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ انسان مسکراتا بھی ہے مگر اندر سے جانتا ہے کہ وہ مسکراہٹ مکمل نہیں۔ باتیں بھی کرتا ہے مگر کچھ لفظ دل کے اندر ہی رہ جاتے ہیں کیونکہ جنہیں سنانا تھا وہ اب ساتھ نہیں ہوتے۔
کبھی سوچتا ہوں کہاں جاؤں؟ کس طرف نکلوں کہ یہ دل کچھ ہلکا ہو جائے؟ مگر پھر سمجھ آتا ہے کہ بعض سفر باہر نہیں، اندر طے کرنے پڑتے ہیں
2026-05-19 04:24:42
4
𝙇𝙊𝙎𝙏❤️🩹 :
نکل رہے تھے میرے انسو اور اندھیری رات تھی
گھر کے ہزاروں مسئلے تھے اور اس کی یاد تھی۔💔💔🥹🥹🥹😩
2026-04-01 15:20:46
17
🥀🌴B I L AL T A N H A🥀🌴🇦🇫 :
hhhyyyee zindagi😅
2026-05-23 16:21:49
0
Malik :
2026-05-17 14:36:51
0
stylish outfit ♥️♥️ :
hay ❣️yar mujy yaad aa gai kase ki
2026-05-21 06:33:13
0
cutie pie 😍 :
🥺🥺🥺 ufffffff yrrrr
2026-05-19 21:08:59
0
Ayesha junaid 💞 :
🥺🥺😭😭😭😭😭🥺🥺🥺🥺 l miss you Ali😭😭😭
2026-04-02 19:52:19
2
shaheena :
Mera yah Bharam2🥰 hai mere pass Tum Ho tha Nahin
2026-04-28 21:26:08
1
`~÷×Devel¶ Rajpoo.boy...³3³💞 :
waah g waah
2026-05-19 20:29:55
0
Farman Ali 🇵🇰 🇸🇦 :
heart
2026-04-27 20:41:30
1
Alone 🖤 :
Mera ye baram tha mery pass tum ho 💔
2026-04-12 12:55:56
1
Ayoob Abbasi :
Allah pak ap KO saber day aameen
2026-05-19 03:49:15
1
💥 NiNà 💥 :
magr Tum say seekha mobhat b ho to dagaa ki jaiya ga mukar jaya ga🥹🥹
2026-04-20 20:11:16
1
benamspbdabhy :
Mel de nal nal ona
2026-05-16 23:34:26
0
jaan A-S jaan :
😭😭😭
2026-05-06 20:23:37
1
mamdech MJ :
🥰🥰🥰
2026-05-02 20:22:34
1
MADINA :
🥰🥰🥰
2026-04-29 13:47:03
1
Sajid Ali Kumbhar 33 :
😁😁😁
2026-04-29 19:47:18
1
mahrshokat44 :
🥰🥰🥰
2026-05-04 20:03:24
1
mahrshokat44 :
😭😭😭
2026-05-04 20:03:14
1
خودار لوک🫀🦅 :
💞💞💞
2026-04-01 15:34:50
2
خودار لوک🫀🦅 :
🥰🥰🥰
2026-04-01 15:34:51
2
To see more videos from user @irambaloch085, please go to the Tikwm
homepage.