@fay..1476: اگر بزم ِ انساں میں عورت نہ ہوتی خیالوں کی رنگین جنت نہ ہوتی ستاروں کے دل کش فسانے نہ ہوتے بہاروں کی نازک حقیقت نہ ہوتی جبینوں پہ نورِ مسرت نہ ہوتا نگاہوں میں شانِ مروت نہ ہوتی گھٹاؤں کی آمد کو ساون ترستے فضاؤں میں بہکی بغاوت نہ ہوتی فقیروں کو عرفانِ ہستی نہ ملتا عطاء زاہدوں کو عبادت نہ ہوتی مسافر سدا منزلوں پر بھٹکتے سفینوں کو ساحل کی قربت نہ ہوتی ہر اک پھول کا رنگ پھیکا سا ہوتا نسیمِ بہاراں میں نکہت نہ ہوتی خدائی کا انصاف خاموش رہتا سنا ہے کسی کی شفاعت نہ ہوتی ساغر صدیقی ---- میری تکمیل میں شامل ہیں کچھ تیرے حصے ہم اگر تجھ سے نہ ملتے تو ادھورے رہتے سنو ذرا لمبی باتیں کیا کرو مجھ سے کیونکہ میرا دل نہیں بھرتا تم سے بات کر کے بہت لمبا رستہ ہے تم میری بات مان لو جان زندگی کے سفر میں میرا ہاتھ تھام لو خواہش اتنی ہے کہ کچھ ایسا میرا نصیب ہو وقت چاہے جیسا بھی آئے بس تو میرے قریب ہو تجھ سے لڑنا تو بس اک بہانہ ہے اصل میں تو مجھے تیرے ساتھ وقت بتھانا ہے وحید ا حمد --- ہو گیا ہے یہ دل ترا ، اور تم؟ وہ تو میرا نہیں رہا ، اور تم؟ کہہ دیا میں نے ، بے وفا دنیا اس نے آرام سے کہا ، اور تم ؟ تم سے مل کر خوشی ہوئی لیکن میں ہی خود سے ہوا جدا ، اور تم ؟ ایک سی مہربانیاں ، اب تو ایک سے لگتے ہیں ، خدا اور تم ایسے جیسے گلاب اور خوشبو ایسے ، جیسے تیری صدا اور تم بس ، یہی مختلف ہے دنیا میں تیرا چہرہ ، تیری ادا اور تم اب دعائے کمیل کے دم سے دونوں میرے ہیں ، دل ترا، اور تم علی کمیل قزلباش --- #fay..1476 #N.R.Y.A #siren.1476 #BWP #fyp