@intzaremout44: لوگ کہتے ہیں بیٹیاں بوجھ ہوتی ہیں، پر سچ تو یہ ہے کہ بیٹیاں وہ بوجھ اٹھاتی ہیں جو بیٹوں سے نہیں اٹھایا جاتا؛ یعنی خاموشی سے جدائی کا دکھ۔ وہ ہنستے ہنستے اپنا آنگن چھوڑ دیتی ہیں تاکہ کسی اور کا گھر آباد ہو سکے۔ "بیٹی کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو جائے، کتنی ہی بڑی سلطنت کی ملکہ کیوں نہ بن جائے، اسے سکون کی نیند آج بھی اپنے باپ کی چوکھٹ پر اور ماں کی گود میں ہی آتی ہے۔ کیونکہ وہی وہ واحد جگہ ہے جہاں اسے اپنا' ہونے کا احساس ملتا ہے۔ '' بیٹے وارث ہوتے ہیں پر بیٹیاں تو رحمت ہوتی ہیں۔ بیٹا ایک گھر سنبھالتا ہے، مگر بیٹی دو گھروں کی لاج رکھتی ہے۔ کبھی اپنے خوابوں کی قربانی دے کر تو کبھی اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ کر وہ بس رشتوں کو جوڑنا جانتی ہے۔ بیٹیوں کا بھی عجیب قصہ ہے، بچپن گزرتا ہے تو پرایا دھن کہلا کر، اور جب جوانی آتی ہے تو دوسرے گھر کی امانت بن کر وہ ساری زندگی دیواروں کو گھر بناتی رہتی ہیں، مگر ان دیواروں پر کبھی ان کے اپنے نام کی تختی نہیں لگتی۔#creatorsearchinsights #viralvideo #capcut #fyp #viral