@najaf_shigri_official: سادہ رہیں، خاص رہیں اور مخلص رہیں کیونکہ یہ دنیا خود ہی اپنے ہزار رنگ دکھا دیتی ہے۔ ہم اکثر دوسروں جیسی بننے کی کوشش میں اپنی اصل کھو دیتے ہیں۔ کسی کو خوش کرنے کے لیے خود کو بدلتے ہیں، اپنی سادگی چھوڑ دیتے ہیں، مگر آخر میں وہی لوگ ہمیں چھوڑ جاتے ہیں جن کے لیے ہم نے خود کو بدلا تھا۔ سچ یہ ہے کہ دنیا کبھی کسی کی سچائی کو مکمل طور پر نہیں سمجھتی۔ یہاں لوگ مطلب کے لیے قریب آتے ہیں اور وقت بدلتے ہی رنگ بھی بدل لیتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ انسان اپنی سادگی اپنی مخلصی اور اپنی اصل کو نہ چھوڑے۔ کیونکہ جو دل سے سچا ہوتا ہے وہ وقتی طور پر تنہا ضرور رہ جاتا ہے مگر ایک دن وہی سچائی اس کی سب سے بڑی پہچان بن جاتی ہے #najafshigriofficial #urdupoetry #deeplines #fyp #motivation