@peshawar..police: شہادت کو سلام، پشاور پولیس کا ایک اور بہادر سپوت ہم سے بچھڑ گیا تھانہ حسن خیل کی حدود میں فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل مقدر خان کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ بریگیڈیئر مبشر، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، پاک آرمی کے اعلیٰ حکام، ڈویژنل ایس پیز، شہید کے لواحقین اور پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، اعلیٰ حکام نے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی "بہادر سپوت مقدر خان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا" وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے اس عظیم سپوت کو پوری قوم کا سلام 🇵🇰 #foryou #fyp #foryoupage #viral #viralvideo