@kishoo786777: تمہیں اس روئے زمین پر دنیا کی ہر چیز مل جائے گی مگر اگر کچھ نہیں ملے گا ... تو صرف میں تم جانتے ہو مجھ میں کوئی شاہانہ بات نہیں تھی نہ میں کسی محل کی شہزادی نہ دولت کی چمک سے سجی ہوئی نہ حسن کی وہ مثال جس پر زمانہ ٹھہر جائے۔ میں بس ایک عام سی لڑکی تھی جس کے پاس اگر کچھ تھا .... تو صرف دل تھا اور وہ بھی پورا کا پورا تمہارے نام کر دیا تھا۔ میرا انداز محبت ہی میری واحد پہچان تھا وہ شدت جو میں نے تمہیں چاہنے میں لگائی شاید تمہیں زندگی بھر کسی اور میں نہ ملے۔ میں وہ تھی جس نے اپنی زندگی اپنا وجود اپنی دھڑکنیں اپنا نام اپنی دعائیں، اپنی سوچیں ابن انا ابن ضد ابنا غروراپنی خوشی اپنی مسکراہٹ حتی کہ اپنی ہر سانس تم پر وار دی تھی۔ دنیا میں پیسوں سے بہت کچھ خریدا جا سکتا ہے گھر، گاڑیاں، آسائشیں مگر نہ خریدی جا سکتی ہے کسی کی سچی محبت نہ ملتا ہے من چاہا جیون ساتھی محض چاہ لینے سے۔ ہاں مانتی ہوں میں تمہاری زندگی کا ایک مختصر سا باب تھی مگر یاد رکھنا کچھ مختصر کہانیاں ہی سب سے گہرا اثر چھوڑ جاتی ہیں۔ جب کبھی تنہائی تمہارے در پر دستک دے گی جب زندگی کی دوڑ میں اچانک کوئی خاموش لمحہ ملے گا تو میں ایک خیال بن کر تمہارے ذہن پر چھا جاؤں گی۔ شاید تم تسلیم نہ کرومگر کبھی نہ کبھی تم سوچو گے اس دیوانی کو جو تمہیں تم سے بھی زیادہ چاہتی تھی۔ اور شاید یہی میری بے پناہ چاہت کا ثبوت ہے کہ میں تمہاری یادوں میں .... ہمیشہ زندہ رہوں گی#creatorsearchinsights #fyp #capcut #viralvideo