@kamran_khan055: اور میرے بعد تم نے وہ سب کیا جس سے مجھے نفرت تھی۔ یہ خبر جب ہواؤں نے لا کر میرے خالی کمروں میں رکھی تو دیواروں نے بھی مجھ سے نظریں چرا لیں۔ میں نے سوچا تھا میرے جانے کے بعد تم تھوڑا سا ٹوٹ جاؤ گے، میرے نام کی طرح کسی دعا میں رک جاؤ گے مگر تم تو یوں جیے جیسے میں کبھی تھا ہی نہیں جیسے محبت صرف ایک وقتی کہانی تھی۔ وہ راستے بھی چن لیے تم نے جن پر چلنے سے میں نے ہمیشہ روکا تھا، وہ لفظ بھی کہہ دیے جن سے میرا دل کانپتا تھا اور وہ ہاتھ بھی تھام لیے جنہیں دیکھ کر میں چپ چاپ مر جایا کرتا تھا۔ کیا اتنی آسان تھی میں یا اتنا مشکل تھا میرا ہونا؟ یہ سوال آج بھی میرے تکیے کے نیچے آنکھیں کھولے سوتا ہے۔ میں نے تم میں اپنا کل دیکھا تھا، اپنی بر دعا کا حاصل اپنی بر رات کی روشنی ۔ اور تم نے مجھے بس ایک عادت سمجھا جو وقت کے ساتھ چھوٹ ہی جانی تھی۔ اب جب کبھی میرا ذکر آتا ہوگا، کیا تم ایک لمحہ کو ٹھہرتے ہو یا مسکرا کر کہتے ہو سب ٹھیک ہے ؟ یہ سب ٹھیک ہے " کتنا ظالم جملہ ہے ۔ اس میں نہ میرا درد شامل ہے، نہ میری وفا کا ذکر میں نے نفرت نہیں مانگی تھی بس تھوڑی سی وفا چاہیے تھی تھوڑا سا ٹھہراؤ تھوڑا سا میرا ہونا مگر شاید میری چاہت بی میری سب سے بڑی خطا تھی۔ اب میں سیکھ رہا ہوں بغیر تمہارے جینا اپنے زخموں کو خود ہی سینا، اور یہ ماننا کہ کچھ لوگ محبت کےلیے نہیں، بس سبق کے لیے ملتے ہیں۔ پھر بھی سچ کہوں اگر کبھی وقت پلٹ آئے اور تم وہ سب چھوڑ دو جس سے مجھے نفرت تھی تو شاید میں پھر بھی کچھ نہ کہوں بس خاموشی سے اپنی آنکھیں بند کر لوں کیونکہ بعض محبتیں واپس نہیں آتیں صرف دل کے کسی کونے میں دیر تک سیاہ داغ کی طرح جلتی رہتی ہیں #foryoupage #foryou #100k