@shahzad_ke_kahani: کبھی اگر تم میری قبر پر آؤ تو بس اتنی سی درخواست ہے کہ سب کے جانے کے بعد تھوڑی دیر اور ٹھہر جانا۔ زندگی میں بھی مجھے ہمیشہ تمہاری موجودگی سب سے زیادہ عزیز رہی۔ لوگ آتے رہے، جاتے رہے مگر دل کو سکون ہمیشہ تمہارے ساتھ بیٹھ کر ہی ملا۔ شاید اس وقت میں تمہاری آواز نہ سن سکوں، تمہارا چہرہ نہ دیکھ سکوں مگر یقین کرو… روحیں احساس کو پہچان لیتی ہیں۔ تمہاری خاموشی تمہاری دعائیں اور تمہاری آنکھوں کی نمی شاید اس مٹی تک بھی پہنچ جائے جس میں میں سو رہا ہوں۔ سب لوگ اپنی رسمیں ادا کر کے چلے جائیں گے، کوئی چند لمحے ٹھہرے گا، کوئی فاتحہ پڑھ کر واپس لوٹ جائے گا… مگر تم اگر ممکن ہو تو ذرا دیر اور بیٹھنا۔ ایسے جیسے پہلے بیٹھا کرتے تھے… بغیر جلدی کے بغیر کسی وجہ کے بس ساتھ ہونے کے لیے۔ شاید اس خاموشی میں تمہیں میری یادوں کی سرگوشی سنائی دے، شاید ہوا کا کوئی ہلکا سا جھونکا تمہیں یہ احساس دلا دے کہ میں اب بھی تمہاری دعا کا منتظر ہوں۔ کیونکہ بعض رشتے موت سے ختم نہیں ہوتے وہ بس یادوں، دعاؤں اور خاموش لمحوں میں زندہ رہتے ہیں۔ اور اگر کبھی دل بہت بھر آئے تو میری قبر کے پاس بیٹھ کر صرف اتنا کہہ دینا میں ہوں… تمہاری دیر تمہارے پاس بھیٹنے۔ #shahzad_writz #sadvibes #💔 #repost #unfrezzmyaccount

𝐒𝐡𝐚𝐡𝐳𝐚𝐝 کی باتیں 🪷
𝐒𝐡𝐚𝐡𝐳𝐚𝐝 کی باتیں 🪷
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 13 April 2026 17:24:39 GMT
2017307
102495
2625
18516

Music

Download

Comments

rabiazab786
Rabizab 786 :
میں بہت کمزور دل کی مالک ہوں رو دیتی ہوں اور ابھی بھی میں رو دی تحریر پڑھ کے اللہ پاک میرے شوہر کو لمبی زندگی دے میری زندگی میں سے ان کو زندگی دے ان کا سایہ ہمیشہ میرے سر پہ قائم رہے امین
2026-04-15 06:35:44
859
www.tiktok.drsotiktok
Dr Sonam :
اس تحریر کی قیمت کیسی عاشق سے پوچھے کوئی
2026-04-14 11:54:44
848
rashidkashmiri0619
Kashmiri R...Qureshi✨️🇧🇭 :
Hayyyyyyyyyyy 💔💔💔
2026-06-19 20:34:26
0
ch.alibajwaofficial
꧁༒Its_฿ɑجwɑ🇨🇦༒꧂ :
تحریر بہت عمدہ ہے لیکن مجھے پتہ ہے وہ میری قبر پر نہیں آئے گی اور نہ اس کو کوئی فرق پڑے گا میرے جانے سے اللہ تعالیٰ اس کو دنیا جہاں کی ساری خوشیاں عطا کرے آمین
2026-04-16 19:44:04
135
manug2017
manu g :
اللّٰہ پاک میرے شوہر کی بخشش اور مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے میں بھی ان کی قبر پر بیٹھ کر اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں 😭
2026-04-14 14:56:12
490
asjana5471
𝐀𝐌𝐉𝐀𝐃 𝐉𝐀𝐍𝐀𝐍 𝟓471 :
اے فرشتوں کھول دوں آسمانوں کی دروازے۔۔۔۔ ہم غریبوں نے رب سے باتیں کرنی ہے۔۔۔😥🥲
2026-06-10 08:38:56
14
hasrat.shah33
Hasrat Shah :
ضروری نہیں کہ شوہر یابیوی کے ساتھ بیٹھاجائے ماں اور باپ کارشتہ تو سب سے عظیم ہوتاہے اسکے ساتھ بھی زیادہ بیٹھناچاہیئے
2026-04-15 04:38:04
196
inshamusa2
انشاء :
اللہ پاک میرے ابو کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند عطا فرمائے کیونکہ جو ماں باپ سے عشق ہوتا ہے وہ کسی اور سے نہیں ہوتا 😭😭😭😭
2026-04-15 10:04:03
167
asadsiyaladv
مہر اسد سیال :
@مہر اسد سیال:کبھی فرصت میں بیٹھوں گا تو اُن سب لمحوں کو لکھوں گا جو میں نے اپنے دل میں بسائے تھے۔ وہ خوبصورت پل جو میں نے سوچے تو بہت تھے… مگر قسمت نے جینے نہیں دیے۔ کچھ خواب تھے جو آنکھوں میں سجے رہے، مگر حقیقت کی دھوپ میں آہستہ آہستہ مرجھا گئے۔ زندگی کی مصروفیت، لوگوں کی بے حسی اور وقت کی سختی نے اُن لمحوں کو صرف خیالوں تک محدود کر دیا۔ کبھی سوچتا ہوں اگر وہ سب پل حقیقت بن جاتے تو شاید آج دل اتنا خالی نہ ہوتا۔ شاید مسکراہٹوں کی کمی نہ ہوتی اور یادوں کا بوجھ اتنا بھاری نہ لگتا۔ مگر اب وہ سب صرف ایک ادھوری کہانی ہیں… جو دل کے کسی کونے میں خاموشی سے سو رہی ہیں۔ سائیں… کبھی فرصت ملی تو اُن خوابوں کا ماتم بھی لکھوں گا، جو میں نے دیکھے تو ضرور تھے… مگر جی نہیں پایا۔ 💔
2026-05-20 12:50:34
9
waseem.malik124
Waseem Malik :
@Waseem Malik:@Waseem Malik:.❤️‍🩹🕊️:@❤️‍🩹🕊️:اے اللہ میں وسیم تیری ایک بندی سے محبت کرتا ہو اور اس سے تیرے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق نکاح کرنا چاہتا ہوں😭🙏🏻 اے اللہ پاک اسے میرے نکاح میں دے دیجیے نا اے اللہ پاک میرے لیے کوئی تو معجزہ کر اے اللہ میرے پیارے اللہ جی بے شک تو معجزے کرنے والا ہے اے میرے اللہ بے شک تیرے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔ 😭😭 اے اللہ میرے لیے کوئی تو معجزہ کر یا اللہ میں تیرے معجزے کے انتظار میں ہوں اے اللہ پاک میرے لیے اسانی پیدا کر 😭😭 اے اللہ پاک میرے گھر والے اور اس کے گھر والے مان جائیں ہمارے رشتے کے لیے یا اللہ میری محبت کو حلال کر دے۔ 😭 یا اللہ پاک ہماری منزل نکاح ہو یا اللہ میں اسے بہت چاہتا ہوں یا اللہ مجھے اس کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی دینا اسے ہر لحاظ میں میرے حق میں بہترین کرنا یا اللہ پاک میرا نکاح اس سے کرا دیجیے نا اے اللہ پاک۔ 😭😭😭😭😭 اس وقت جو جو میرا کمنٹس پڑھ رہا ہے پلیز اپ سب سے درخواست ہے کہ اپ میرے لیے خصوصی دعا کریں کہ میرا نکاح میری محبت سے ہو جائے اللہ پاک ہمارے لیے اسانیاں پیدا کرے اور ہمارا رشتہ ہو جائے.. 😭😭😭😭 اللہ پاک ہر ایک کی محبت کو نکاح میں بدل دے ۔ امین ثم امین 😭😭 پلیز 40 لوگ امین بولتے جائیں انشاءاللہ کسی کی تو دعا قبول ہو جائے گی۔۔ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ 🌹🤲🥺🥺
2026-05-31 08:59:08
5
ehsanawan233
🥰ملک احسان اُللّٰہ🥰 :
*_جب آپ کو کسی سے محبت ہوجائے اور آپ اُس کے پوری طرح سے عادی ہوجائیں اور پھر اُس سے آپکو کنارہ کرنا پڑے ، رابطہ ختم کرنے کی وجہ کوئی بھی ہو ،دل کے لیے وہ معنیٰ نہیں رکھتی دل تو صرف اپنے من پسند شخص کو چاہتا ہے کسی بھی صورت اُس شخص کے قریب رہنا چاہتا ہے جس سے آپ محبت کرتے ہیں. اور وہی شخص آپ سے دور ہو اُس شخص کو دن رات اپنے رب سے گڑگڑا کر دعاؤں میں مانگتے ہیں اور پھر بھی وہ شخص آپ سے دور ہو اس سے بڑی کوئی اذیت نہیں ہوتی، آپ کسی شخص کے اتنے عادی ہو جائیں کہ اُس کو ہر روز سننا جیسے آپ پر واجب ہو اور پھر اُسی کی آواز آپ کے کانوں سے چھین لی جائے ، اُس شخص کو دیکھنے کا حق آپکی آنکھوں سے واپس لے لیا جائے تو مجھے نہیں لگتا اس سے بڑی کوئی اذیت اور ہوگی، وہ ایک شخص جس کی خاطر ہم ہر ایک سے لاتعلقی کر بیٹھتے ہیں اور پھر اُسے سے آپکا کنارہ ہوجائے، جس شخص کو آپ دل کی ساری باتیں بتا کہ خود کو ریلیکس کرتے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ ہم اس سے بات کرکے اچھا فیل کرتے ہیں اور وہی آپ سے دور ہوجائے تو اس سے بڑی کوئی اذیت نہیں ہو سکتی، اور سب سے زیادہ اذیت اس بات کا ڈر کہ وہ کسی اور کا ہو جائے گا آپکی آنکھوں کے سامنے اور آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کی من پسند شخص کسی اور کے حصار میں جائے تو آپکو پل پل اذیت ملتی ہے_*🙂💔 💔💔💔💔 😔😢💔😭
2026-04-16 10:37:49
23
cmmaryamnawaz56
🦁MARYAM NAWAZ 🦁 :
❤️‍🩹🕊️:اے اللہ میں تیری ایک بندے سے محبت کرتی ہو اور اس سے تیرے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق نکاح کرنا چاہتی ہوں😭🙏🏻 اے اللہ پاک اسے میرے نکاح میں دے دیجیے نا اے اللہ پاک میرے لیے کوئی تو معجزہ کر اے اللہ میرے پیارے اللہ جی بے شک تو معجزے کرنے والا ہے اے میرے اللہ بے شک تیرے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔ 😭😭 اے اللہ میرے لیے کوئی تو معجزہ کر یا اللہ میں تیرے معجزے کے انتظار میں ہوں اے اللہ پاک میرے لیے اسانی پیدا کر 😭😭 اے اللہ پاک میرے گھر والے اور اس کے گھر والے مان جائیں ہمارے رشتے کے لیے یا اللہ میری محبت کو حلال کر دے۔ 😭 یا اللہ پاک ہماری منزل نکاح ہو یا اللہ میں اسے بہت چاہتے ہوں یا اللہ مجھے اس کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی دینا اسے ہر لحاظ میں میرے حق میں بہترین کرنا یا اللہ پاک میرا نکاح اس سے کرا دیجیے نا اے اللہ پاک۔ 😭😭😭😭😭 اس وقت جو جو میرا کمنٹس پڑھ رہا ہے پلیز اپ سب سے درخواست ہے کہ اپ میرے لیے خصوصی دعا کریں کہ میرا نکاح میری محبت سے ہو جائے اللہ پاک ہمارے لیے اسانیاں پیدا کرے اور ہمارا رشتہ ہو جائے.. 😭😭😭😭 اللہ پاک ہر ایک کی محبت کو نکاح میں بدل دے ۔ امین ثم امین 😭😭 پلیز 40 لوگ امین بولتے جائیں انشاءاللہ کسی کی تو دعا قبول ہو جائے گی۔۔ انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءاللہ 🌹🤲🥺🥺
2026-06-12 06:56:36
8
syedbilalbukhari.786
Syedbadsha 786 :
یہ تحریر پڑھ کر میری بھی آنکھوں میں آنسوں آگئے ہیں 😢😥😪 بقایا یہ تو رب العالمین کے کام ہیں اور اُسی پاک ذات کو ہی پتا ہے کہ اس فانی دنیا سے کس نے پہلے کوچ کر جانا ہے لیکن اگر میں پہلے چلا گیا تو میری دل سے دُعا ہے کہ اللّٰہ پاک میرے پیارے بیوی، بچوں، سب گھر والوں اور دوست احباب، رشتے داروں اور مِلنے جُلنے والوں کو ہمیشہ خوش رکھے، ہنستا، مُسکراتا رکھے اور سب کو صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور اپنی بیوی سے یہی کہوں گا کہ کبھی بھی اُداس نہ ہونا بس دل ❤️پر ہاتھ رکھ کر مجھے اپنے ساتھ 💞 اور پاس محسوس کر لینا۔👩‍❤️‍👨🙌🙌🙌🙌🙌 آمین ثم آمین 🤲🤲🤲🤲🤲
2026-05-09 09:12:45
8
ahsanwrites049
احسن رائٹس :
خدا سب بہنوں کے سر ک تاجوں کو سلامت رکھے🤲🤲🤲🤲
2026-04-22 07:41:51
16
kausar14125
kausar 512 :
:اللّٰہ پاک میرے شوہر کی بخشش اور مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے میں بھی ان کی قبر پر بیٹھ کر اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں 😭
2026-05-13 09:38:24
8
rsweetie5
official :
دسترس ترکِ تعلق کا سبب ٹھہرا اُسکو کافی نہ لگا میرا میسر ہونا ~
2026-04-23 22:27:31
7
haseem.amir4
Haseem Amir :
:تحریر بہت عمدہ ہے لیکن مجھے پتہ ہے وہ میری قبر پر نہیں آئے گی اور نہ اس کو کوئی فرق پڑے گا میرے جانے سے اللہ تعالیٰ اس کو دنیا جہاں کی ساری خوشیاں عطا کرے آمین
2026-05-13 18:29:21
6
raidebutt
raidebutt :
اللہ میرے شوہر کو لمبی عمر عطا کرنا اور ان کا سایہ مجھ پر اور بچوں پر سلامت رکھنا آمین
2026-05-03 19:55:21
12
mirzasahib080
🌹💖Mirza Waqas baig💖🌹 :
اللہ پاک تمام ماؤں بہنوں کے گھر ہمیشہ آباد رکھے اور جن کے شریک حیات انھیں چھوڑ کر جا چکے اللہ پاک انھیں صبر دے اور مشکلات سے محفوظ رکھے۔مرحومین کو جنت میں جگہ دے آمین ثمہ آمین
2026-04-28 22:28:29
6
m.najeeb123
NAJEEB :
کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ ایسا تحریر پڑھتے وقت میری انکھوں سے انسو کیوں نکل جاتا ہے😩
2026-04-16 04:01:28
54
ayshrehmani1
Ayesha Rehmani❤️❤️ :
کبھی کبھی انسان کو کسی سے نہیں، بس خود سے ہی مسئلہ ہوتا ہے… وہی فیصلے، وہی عادتیں، وہی سوچیں جو اسے ہر بار پیچھے کھینچ لیتی ہیں۔ باہر کی دنیا جتنی بھی بدل جائے، جب تک اندر کا حال ٹھیک نہ ہو، سکون کہیں نہیں ملتا۔ عجیب بات ہے نا… ہم دوسروں کو سمجھانے میں ماہر ہوتے ہیں، مگر جب بات اپنی آتی ہے تو خود ہی اپنی بات نہیں سنتے۔ پھر ایک دن یہی احساس ہوتا ہے کہ اصل جنگ کسی اور سے نہیں، خود اپنے ہی اندر چل رہی تھی
2026-04-14 17:46:08
135
muzamil78678609387
💫 مزمل چھدرو خیل 💫 :
:کچھ درد اتنے ذاتی ہوتے ہیں کہ ہم چاہ کر بھی کسی کو نہیں بتا سکتے
2026-04-18 04:46:15
14
bluewolf142
🇧 🇱 🇺 🇪🐺  🇼 🇴 🇱 🇫 :
ایک باکمال تحریر اور اوپر سے گانے کے بول آنسو آ گئے آنکھوں میں
2026-04-14 14:12:21
74
nanosipra
itx Sipra👑 :
💎🌸:مجھے انتظار ہے زندگی کے اخری پلوں کا سنا ہے اخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے
2026-04-14 05:50:58
67
zazo_93
Aizaz Ur Rehman Mashwani :
نا لکھا کرو ایسے پہلے ہی پریشان ہوتا ہے انسان پڑھ کہ اور ہونے لگ جاتا ہے
2026-04-20 17:21:14
8
To see more videos from user @shahzad_ke_kahani, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About