@heer_official.08: ہر دل میں اترنے کا ہنر آتا ہے ہمیں بھی مگر ہر دل میں اترنے کی چاہت ہم نہیں رکھتے ہم جانتے ہیں لفظوں سے دل جیتنا اور خاموشی سے اپنائیت بکھیرنا بھی مگر ہم نے خود کو ہر ایک پر لٹانا نہیں سیکھا کیونکہ ہماری نظر میں محبت کی بھی ایک عزت ہوتی ہے ہم چاہیں تو ہر محفل میں اپنی جگہ بنا لیں ہر چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں مگر ہم نے ہر کسی کے قریب جانا ضروری نہیں سمجھا کیونکہ ہم دلوں کی قدر کرتے ہیں، کھیل نہیں کرتے ہر رشتہ ہمارے لیے خاص ہوتا ہے اسی لیے ہم ہر کسی کو اپنا نہیں بناتے ہمیں ہنر ہے قریب آنے کا مگر ہم اپنی حدود بھی جانتے ہیں کچھ لوگ وقتی خوشیوں کے لیے دلوں سے کھیلتے ہیں مگر ہم ان میں سے نہیں ہم جہاں دل رکھتے ہیں وہاں سچائی بھی رکھتے ہیں، وفا بھی رکھتے ہیں ہماری خاموشی میں بھی ایک وقار ہوتا ہے اور ہمارے فاصلے بھی کچھ کہتے ہیں کہ ہم نے خود کو سستا نہیں کیا ہم نے ہر دل میں اترنے کے بجائے کچھ خاص دلوں میں رہنا پسند کیا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ اصل محبت وہ نہیں جو ہر جگہ بانٹ دی جائے بلکہ وہ ہے جو صرف چند لوگوں کے لیے محفوظ رکھی جائے تو ہاں… ہمیں بھی آتا ہے ہر دل میں اترنا مگر ہم نے اپنی چاہت کو ہر کسی کے لیے عام نہیں کیا ہیر ❤️🩹 #creatorsearchinsights #viral #fyp #famous #unfreezemyacount🥀❤️