@bukhari8020: رکھ دیا میں نے در حسن پہ ہارا ہوا عشق آج کے بعد مری جان، تمہارا ہوا عشق چوٹ گہری تھی مگر پاؤں نہیں رک پائے ہم پلٹ آئے وہیں، ہم کو دوبارہ ہوا عشق جھلملاتا ہے مری آنکھ میں آنسو بن کر آ گیا راس مجھے دل میں اتارا ہوا عشق سکۂ وقت بدلتے ہی سبھی چھوڑ گئے ذات کے شہر میں اک عمر سہارا ہوا عشق جب بھی ہوتی ہے در خواب پہ دستک کوئی جاگ جاتا ہے ترے ہجر کا مارا ہوا عشق میری پلکوں سے ٹپکتا ہے لہو بن بن کے تیری گلیوں میں شب و روز گزارہ ہوا عشق🫠❤️🩹 #foryou #fypシ゚ #poetry
رکھ دیا میں نے در حسن پے ہارا ہوا عشق آج کے بعد میری جان ،تمہارا ہوا عشق چوٹ گہری تھی مگر پاؤں نہیں رک پائے
ہم پلٹ آئے وہیں ۔ ہم کو دوبارہ ہوا عشق ۔ جھلملاتا ہے میری آنکھ میں آنسو بن کر ۔اگیا راس مجھے دل میں اتارا ہوا عشق ۔ سکئ وقت بدلتے ہی سبھی چھوڑ گئے ۔زات کے شہر میں اک عمر سہارا ہوا عشق ۔ جب بھی ہوتی ہے در خواب پے دستک کوئی ۔جاگ جاتا ہے ترے ہجر کا مارا ہوا عشق ۔ میری پلکوں سے ٹپکتا ہے لہو بن بن کے ۔تیری گلیوں میں شب و روز گزارہ ہوا عشق ۔۔۔۔
2026-04-18 06:52:01
4
fₑₑₗᵢₙg Qᵤₐₗᵢₜy ₙₒₜ ₗᵢᵥᵢₙg :
بخت والوں کو محبت مل جاتی ہے
اور بد بختوں کو عشق ہو جاتا ہے♥️
2026-05-02 17:15:20
0
C H U T T A N I ✨ :
caption janam 🥺
2026-04-20 18:16:37
0
asadkhan :
بہتے دریا تھم جائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
وہ بھی اب نہ یاد آئیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
نئے نئے ان سے بچھڑے ہیں تازہ ہیں سارے آنسو
یہ موسم بھی مرجھائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
گرد کی موٹی تہہ جمنے دو کچھ تو دن کی آنکھوں پر
روشن منظر دھندلائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
کب تک تنہائی کو اپنا مونس و ہمدم جانیں گے
اس سے بھی دل اکتائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
دھیرے دھیرے چپ رہنے کی عادت سی ہو جائے گی
دیوار و در کترائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
آخر آخر سب کچھ کھونے کا اندازہ بھی ہوگا
وہ بھی اک دن پچھتائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
آج تو اپنے سائے سے بھی بھاگے بھاگے پھرتے ہیں
کل یہ غم ہی کام آئیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
کام نہ آئیں گی جب آنکھیں تھکے تھکے جب ہوں گے پاؤں
بچے رستہ دکھلائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
یادوں کا سیلاب بھی جم جائے گا سینے میں پروازؔ
آنسو پتھر ہو جائیں گے تھوڑا وقت گزرنے دو
2026-04-25 16:23:36
1
🌘 @deep.talk 🌒🖤🥀 :
💕💕💕
2026-04-20 01:32:53
1
×͜× Ꭺᴡᴀʀa🖤 :
❤️❤️❤️
2026-04-17 18:02:03
1
𝐍𝐚𝐚𝐢نO_●‿● :
❤️❤️❤️
2026-04-15 14:58:12
1
Sharry❤️ :
❤️
2026-04-21 20:30:03
0
🩵@Me From My Pen ✍️🩵 :
❤️
2026-04-25 17:21:50
0
Azhar Nawaz :
🤩🤩🤩
2026-06-07 12:30:22
0
To see more videos from user @bukhari8020, please go to the Tikwm
homepage.