@mahesh_1924: انسان بڑا سخت جان ہے، جس بات کا تصور بھی برداشت نہیں کر سکتا، جب وہی حقیقت بن کر سامنے آتی ہے تو وہ چپ چاپ اسے سہہ لیتا ہے۔ شاید اسی کو جینے کا ہنر کہتے ہیں کہ دل اندر سے ٹوٹ رہا ہوتا ہے مگر چہرہ معمول پر رہتا ہے۔ وقت انسان کو اتنا مضبوط بنا دیتا ہے کہ وہ ناممکن لگنے والے دکھ بھی برداشت کر لیتا ہے، نہ شور کرتا ہے نہ شکایت، بس خاموشی سے خود کو سمیٹ کر آگے بڑھنا سیکھ لیتا ہے. #fyp #foryou #foryoupage #viral #trending