@swabi_police: *اشتہاری مجرم عارف ساکن گڈوڈ آباد ضلع صوابی گرفتار، جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا* *صوابی پولیس* نے امن و امان کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے قتل و غارت سمیت سنگین جرائم میں مطلوب *اشتہاری مجرم عارف ساکن گڈوڈ آباد* ضلع صوابی کو صوابی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ مذکورہ ملزم متعدد قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور کافی عرصے سے مفرور چلا آرہا تھا، جس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ صوابی پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق* نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع صوابی میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ *ترجمان ضلع پولیس صوابی*