@arrehmann29: دنیا میں اگر کوئی چیز واقعی خوبصورت ہے تو وہ نیند ہے… 😴✨ کیونکہ یہی وہ لمحے ہوتے ہیں جب انسان اپنی ساری پریشانیاں، دکھ، تکلیفیں اور ادھورے خواب بھول جاتا ہے… 💔🥀 نیند نہ امیر دیکھتی ہے نہ غریب، نہ خوشی نہ غم… یہ بس آتی ہے اور انسان کو چند گھنٹوں کے لیے اس دنیا کی حقیقتوں سے آزاد کر دیتی ہے… 😌 کبھی سوچا ہے؟ ہم دن بھر مسکراتے رہتے ہیں، لوگوں کے سامنے مضبوط بنے رہتے ہیں… لیکن جیسے ہی رات ہوتی ہے، ہم اپنی حقیقت کے ساتھ اکیلے رہ جاتے ہیں… اور پھر نیند ہی وہ واحد سہارا بنتی ہے جو ہمیں سکون دیتی ہے… 🌙 کاش زندگی بھی نیند کی طرح ہوتی… جہاں ہر درد کا ایک اختتام ہوتا، ہر تکلیف کچھ دیر بعد ختم ہو جاتی… مگر افسوس، حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا… اسی لیے شاید انسان کو نیند اتنی پیاری لگتی ہے… کیونکہ وہ کچھ لمحوں کے لیے ہی سہی، مگر ہمیں سب کچھ بھلا دیتی ہے… ❤️🩹 #fyp #foryou #viral #trending #deepthoughts