@firaaqemuhabat: 🚬:دنیا کی عادت ہے . آج سر پر بٹھاتی ہے، کل قدموں تلے روند دیتی ہے۔ دنیا وعدے بھی کرتی ہے اور وقت آنے پر مکر بھی جاتی ہے۔ مگر جب کوئی تمہیں اپنی دنیا مان لے، تو تم اس کے لیے موسم نہیں پناہ بننا۔ اس کے یقین کو ہجوم کی طرح نہ توڑنا، اس کے اعتماد کو حالات کی طرح نہ بدلنا۔ ... یاد رکھنا کسی کے لیے "دنیا" بن جانا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ یہ صرف محبت کا نام نہیں، یہ وفا کی امانت ہے، یہ اعتبار کا بوجھ ہے، یہ کسی کے سکون کی آخری سرحد ہے۔ اگر تم بھی دنیا کی طرح بدل گئے، تو وہ شخص صرف تمہیں نہیں ہارے گا وہ محبت سے یقین سے، اور شاید خود سے بھی بدگمان ہو جائے گا۔ اس لیے ... اگر کوئی تمہیں اپنی دنیا کہہ دے تو اسے دنیا کی بے وفائی مت دینا اسے وہ سکون دینا جس کی تلاش میں لوگ پوری عمر دنیا بھر میں بھٹکتے رہتے ہیں۔🥀💔🥹 #urdupoetry #sadvibes #deeplines #hearttuching #tansawrite