@rooh_e_maan1: ایک دفعہ ایک نشئی مانگنے والا میرے پاس آیا اس نے مجھ سے پیسوں کا سوال کیا میں نے اس کی حالت " دیکھ کر کہا میں تمہیں کھانے کے پیسے دیتا ہوں " یا کھانا کھلا دیتا ہوں مگر تمہیں نشے کیلئے پیسے نہیں دوں گا ! نشئ بولا : صاحب آپ نشے کیلئے ہی دے دیں کھلانے والا تو کوئی اور ہے 11 میں نا چاہتے کچھ پیسے اس کو دیے میں تھوڑی دور تک ! ! اس کے پیچھے چل پڑا کچھ دور شادی کا سما چل رہا تھا ویٹر کھانا لگا رہے تھے لوگ کھا رہے تھے اچانک ویٹر کے ! ہاتھ سے کھانے کا ٹرے گر گیا ویٹر نے کھانے کا برتن اٹھایا مگر کھانا وہیں پڑا رہا نشی وہیں بیٹھ گیا اور کھانا کھانے لگ گیا " میں اسے کھڑا دیکھ رہا تھا نشئی نے میری طرف دیکھا اور بولا ! صاحب جی دیتا تو وہ مجھے برتن میں ہی تھا مگر آج کل تھوڑی سی ناراضگی چل رہی ہے