@urduvirsa_: معروف معلم اور شاعر سید فضل حسین فرتاش کا تعلق بنیادی طور پر لڈن (وہاڑی) سے ہے۔ آپ ۱۵ اپریل ۱۹۶۷ء کو پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ فرتاش سید نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اردو میں ایم فل کی ڈگری لی ہے۔ 18 اپریل 2021 کو انتقال کر گئے۔ وہِ زیست میں جو سراب تھے ، مجھے کھا گئے وہ جو ہجرتوں کے عذاب تھے، مجھے کھا گئے وہ جو چشمِ شوق میں خواب تھے، مجھے کھا گئے وہ جو رتجگوں کے عذاب تھے، مجھے کھا گئے سرِ گفتگو جو سوال تھے، وہ کمال تھے وہ جو میرے تشنہ جواب تھے، مجھے کھا گئے سرِ دشتِ شوق جو خار تھے، مرے یار تھے وہ کہیں کہیں جو گلاب تھے، مجھے کھا گئے وہ جو اک گھڑا مرے پاس تھا، مری آس تھا وہ جو نفرتوں کے چناب تھے، مجھے کھا گئے کسی بے اماں کو جو دی اماں، وہ عدوئے جاں وہ عمل جو کارِ ثواب تھے، مجھے کھا گئے مری عمر کی جو کتاب تھی، وہ نصاب تھی وہ جو چند آخری باب تھے، مجھے کھا گئے فرتاش سید #ghazal #urdu #urdupoetry #urdushayari #urduvirsa