@islammuhammad342: يستاهل التقدير والاحترام مصر بتعمل عظمه في العاب الرياضه امام العالم 🇪🇬🇸🇦

إسہٰلإم محمد ضحك ولعب وجد  وحب
إسہٰلإم محمد ضحك ولعب وجد وحب
Open In TikTok:
Region: EG
Tuesday 21 April 2026 11:23:59 GMT
4949
85
7
1

Music

Download

Comments

userfm6l8zxsan
♥إبراهيم بيك احمد درويش ❤ :
فندق بروتيل دا
2026-04-21 12:54:24
1
nooralislam136
نور الاسلام :
🥰🥰🥰
2026-04-29 10:18:18
1
To see more videos from user @islammuhammad342, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

مظلوم عوامی ٹحریک ضلع نوشہرہ واپڈا ٹاؤن میں ورکرز کنونشن ۔ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، عوامی حقوق، نوجوانوں کے روزگار اور صوبے کی ترقی کے لیے عملی جدوجہد کریں گے، حاجی صادق خان اچکزئی نوشہرہ (فرحان خلیل) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام دوسروں کے نعروں کے پیچھے چلنے کے بجائے اپنے حقوق، اپنے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیے متحد ہوں۔ ہمارے نوجوان روزگار کی تلاش میں دوسرے ممالک میں مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ترقی کے مطلوبہ ثمرات سے محروم ہے۔ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود، نوجوانوں کے روزگار اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ کے افتتاح اور تحصیل پبی میں منعقدہ ایک بڑے اجتماعی و شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوشہرہ میں مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے ضلعی سیکرٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جس میں مرکزی و ضلعی رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حاجی صادق خان اچکزئی کا پرتپاک استقبال کیا اور تحریک کے حق میں نعرے لگائے۔ حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کسی ایک فرد، خاندان یا مخصوص طبقے کی جماعت نہیں بلکہ پورے مظلوم عوام کی تحریک ہے۔ ہم سیاست میں نفرت، الزام تراشی اور ذاتی تنقید کے لیے نہیں آئے بلکہ ہمارا مقصد خدمت، محبت، عوامی حقوق کا تحفظ اور عملی اقدامات کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا اور محروم طبقات کو ان کے حقوق دلانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں ضلعی سیکرٹریٹ کا قیام تحریک کو منظم اور فعال بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ اب عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کا باقاعدہ پلیٹ فارم قائم کردیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے رہیں گے اور یہاں امیر و غریب کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ ہر شہری کو اپنے مسائل پیش کرنے اور ان کے حل کے لیے رہنمائی حاصل کرنے کا یکساں موقع فراہم ہوگا۔ مرکزی چیئرمین نے کہا کہ تحریک کا منشور واضح ہے ہم تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کے شعبوں میں بہتری کے لیے جدوجہد کریں گے۔ ہمارے نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنے ملک اور صوبے میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ تحریک ریاستی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مثبت اور تعمیری اقدامات کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ انہیں مایوسی سے نکال کر ملکی ترقی میں شریک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے اقتدار میں آنے کے بعد بعض اوقات انہی عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ عوام کو اپنی ووٹ کی طاقت کا احساس کرنا ہوگا اور اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔ خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، لیکن باہمی اختلافات اور انتشار کے باعث ہم ان وسائل سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔ اگر عوام متحد ہوجائیں تو کوئی طاقت انہیں ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کا بنیادی نعرہ امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔ ملک میں امن قائم ہوگا تو ترقی کے راستے کھلیں گے اور ترقی کے نتیجے میں خوشحالی عوام تک پہنچے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ذاتی اختلافات بھلا کر اجتماعی مفادات کے لیے متحد ہوں اور اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوامی خدمت کی جدوجہد میں حصہ لیں۔ اس موقع پر تحریک کے مرکزی نائب چیئرمین ضیاء اللہ بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا آغاز نوشہرہ کی سرزمین سے کردیا گیا ہے۔ نوشہرہ میں بڑے عوامی اجتماع اور ضلعی سیکرٹریٹ کے قیام سے تحریک کی تنظیمی سرگرمیوں کو نئی سمت ملے گی۔ ان شاء اللہ اسی نوشہرہ سے سیاست میں تبدیلی کی آواز بلند ہوگی جو پورے خیبر پختونخوا اور بعد ازاں ملک بھر تک پہنچے گی۔ #sk #nowshera #nowsheracantt #mardan #peshawar

About