@hu_z_bii: ہم وہ لوگ ہیں جو شور میں بھی تنہائی ڈھونڈ لیتے ہیں، جو ہنستے چہروں کے پیچھے چھپے دکھ پڑھ لیتے ہیں، جو تعلق نبھانے میں خود کو کھو دیتے ہیں، اور پھر ایک دن خاموشی کو اپنا مقدر مان لیتے ہیں۔ تمہاری دنیا میں شاید ہم محض ایک گزر جانے والا لمحہ ہیں، مگر ہماری دنیا میں تم ایک مکمل کہانی ہو… ایسی کہانی جسے ہم نے دل کی سیاہی سے لکھا، مگر تم نے اسے ایک نظر دیکھے بغیر ہی ادھورا چھوڑ دیا۔ ہم نے کبھی اہمیت مانگی نہیں، بس تھوڑی سی توجہ، تھوڑا سا خلوص چاہا تھا… مگر شاید یہ بھی تمہارے مصروف جہاں میں بہت زیادہ تھا۔ اب ہم نے سیکھ لیا ہے خود کو خود میں سمیٹنا، اپنی قدر خود پہچاننا، اور اُن راستوں سے گزر جانا جہاں ہماری موجودگی کسی کے لیے معنی نہیں رکھتی۔ #foryou #repost #stindwithkashmir #pleaseunfrezzemyaccoun #pleaseunfrezzemyaccoun