@lost.illusion188: لڑکیاں ہیں ہم… ہماری پہچان اکثر ہماری مرضی سے نہیں، دوسروں کی توقعات سے جڑی ہوتی ہے۔ یہاں ہمیں حق مانگنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے، مگر فرض نبھانے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں دکھانی ہوتی۔ ہم وہ ہیں جو اپنے خوابوں کو دل میں دبا کر، گھر والوں کی خوشیوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ہماری مسکراہٹوں کے پیچھے کئی ان کہی قربانیاں چھپی ہوتی ہیں، اور ہماری خاموشی میں وہ آوازیں ہوتی ہیں جو کبھی سنی نہیں جاتیں۔ ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ برداشت کرو، جھک جاؤ، مان جاؤ… اپنی آواز کو آہستہ رکھو، ہم وہ ہیں جو تھک کر بھی رکتی نہیں، ٹوٹ کر بھی بکھرتی نہیں، اور رو کر بھی مسکرانا سیکھ لیتی ہیں۔ ہمارے اندر بھی ایک پوری دنیا ہوتی ہے، مگر کبھی یہ نہیں سکھایا جاتا کہ خود کے لیے بھی کھڑا ہونا ضروری ہے۔ لڑکیاں ہیں ہم… کمزور نہیں، بس خاموش ہیں۔ مجبور نہیں، بس ذمہ دار ہیں۔ اور شاید اسی لیے… ہمارے حصے میں حق کم، اور فرض زیادہ آتا ہے۔ ہیر❤️🩹