@amna_iiqball: اُن لوگوں کو سلام ہے میرا، جنہوں نے اپنے پسندیدہ شخص کو کسی اور کا ہوتے دیکھا ہے جب انسان اپنی پوری زندگی، اپنی ہر دھڑکن اور ہر احساس کسی کو سونپ دے اور بدلے میں خالی ہاتھ رہ جائے، جیسے کسی نے محبت کو بھیک سمجھ کر ٹھکرا دیا ہو۔ میں نے ہر دعا میں تمہیں مانگا، ہر خواہش میں تمہارا نام رکھا، ہر خواب تمہاری تصویر سے سجایا، مگر تم نے مجھے اپنی زندگی میں شامل کرنا ہی نہیں چاہا۔ تم ہمیشہ اتنی دور رہے کہ میں چاہ کر بھی تم تک نہ پہنچ سکی، اور اتنی قریب بھی کہ تمہارے بغیر جینے کا خیال بھی ناممکن لگتا رہا۔ کاش محبت اتنی آسان ہوتی کہ چاہنا ہی کافی ہو جاتا، کاش کسی کی زندگی میں جگہ بنانے کے لیے ٹوٹنا نہ پڑتا، کاش تم ایک لمحے کے لیے ہی سہی میری آنکھوں میں اپنا مقام دیکھ لیتے۔ میں نے تمہیں کبھی تکلیف نہیں دینی چاہی، کبھی بوجھ نہیں بنایا، بس محبت کی تھی اور یہی میری سب سے بڑی کمزوری بھی تھی۔ 💔 #fyp