@darulhuda81: آج ہماری کلاس میں بچوں کے ساتھ تعارفِ قرآنِ کریم کے موضوع پر ایک نہایت خوبصورت اور معلوماتی ایکٹیویٹی کروائی گئی۔ 📖✨ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں کو قرآنِ پاک کے بنیادی تعارف سے آگاہ کیا گیا، جس میں انہوں نے سیکھا کہ قرآنِ کریم میں 114 سورتیں، 30 پارے، 7 منزلیں، 540 رکوع، 14 سجدے اور 6666 آیات ہوتی ہیں۔ بچوں نے اس ایکٹیویٹی میں بڑے شوق اور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا، سوالات کے جوابات دیے اور نئی معلومات حاصل کیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف بچوں کے علم میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ ان کے دلوں میں قرآنِ پاک کی محبت بھی پیدا کرتی ہیں اور انہیں اپنی روزمرہ زندگی میں قرآن کی تعلیمات کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ 💖 ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو دینی تعلیمات آسان، دلچسپ اور عملی انداز میں سکھائی جائیں تاکہ وہ نہ صرف سیکھیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔ #Quran #IslamicEducation #KidsLearning #DeeniTaleem #QuranActivity