@szuhb._313: جس گھر میں کُتا ہو وہاں فرشتے نہیں آتے…!!! لوگ اس بات کو صرف دیواروں اور کمروں تک محدود کر دیتے ہیں، مگر کبھی اپنے اندر جھانکنے کی زحمت نہیں کرتے۔ سوال یہ نہیں کہ تمہارے گھر میں کیا ہے، سوال یہ ہے کہ تمہارے اندر کیا رہ رہا ہے…!!! تو سنو… یہ گھر تمہاری اینٹوں کا نہیں، تمہارا قلب ہے…!!! 🫠🫀 وہ قلب… جس کے بارے میں کہا گیا: قلبُ المؤمن عرشُ الله اور یہی نہیں… قلبُ المؤمن بیتُ الله یعنی مومن کا دل اللہ کا عرش بھی ہے، اور اسی کا گھر بھی…!!! اب سوچو… جس جگہ کو رب نے اپنی نسبت دے دی، جسے اپنی تجلی کا مقام بنا دیا، اگر وہی دل گندگی سے بھر جائے تو…؟ وہ قلب جس میں کبھی نور اترتا تھا، جہاں سکون ٹھہرا کرتا تھا، جہاں دعا سانس لیتی تھی اور ذکر دھڑکنوں میں بستا تھا… مگر اب…؟ اب وہاں شور ہے خواہشات کا، وہاں بھونک رہی ہیں نفس کی ضدیں، وہاں غرور دروازے پر پہرہ دے رہا ہے، اور حسد کھڑکیوں سے جھانک رہا ہے…!!! بتاؤ… ایسے گھر میں فرشتے کیسے آئیں…؟ فرشتے تو سکون کے مسافر ہوتے ہیں، وہ پاکیزگی کے راستوں سے گزرتے ہیں، وہ ان دلوں میں اترتے ہیں جہاں نرمی ہو، عاجزی ہو، اور یادِ خدا کی خوشبو ہو۔ اور تم نے… اپنے ہی دل کو ایک ایسی جگہ بنا دیا جہاں رحمت آنے سے پہلے ہی لوٹ جاتی ہے…!!! تو اگر چاہتے ہو کہ فرشتے آئیں، کہ تمہاری راتوں میں سکون اترے، کہ تمہاری دعاؤں میں تاثیر ہو… تو پہلے اپنے دل سے ان “کتوں” کو نکالو…!!! نفس کی بھوک، غرور کی آواز، حسد کی آگ، اور دنیا کی اندھی محبت… یہ سب نکالو… کیونکہ یہ دل صرف گوشت کا ٹکڑا نہیں… یہ عرشِ الٰہی کی جھلک ہے، یہ بیتُ اللہ کی امانت ہے…!!! جب تم اسے پاک کر دو گے، تبھی تمہارا قلب دوبارہ “گھر” بنے گا، اور تب ہی فرشتے اس میں قدم رکھیں گے…!!! 🫀🌺🫠