@ghanu_ki_batyn: محبت کا دعویٰ تو ہر کوئی کرتا ہے، مگر میرا عشق وہ ہے جو سرحدیں نہیں جانتا۔ میرا وجود اب میرا رہا ہی نہیں وہ تمہاری یادوں کی ایک ایسی قید بن چکا ہے جہاں سے میں خود بھی رہا ہونا نہیں چاہتا۔ مجھے سمجھانے والے نادان ہیں انہیں کیا خبر کہ جنون کی حد وہ ہوتی ہے جہاں انسان جینا نہیں بلکہ فنا ہونا سیکھتا ہے۔ میری روحپر تمہارے نام کی وہ مہر لگ چکی ہے جسے اب موت کی خاموشی بھی نہیں مٹا سکتی۔ میں تمہیں اپنی آنکھوں سے نہیں، اپنے خون کی بر گردش سے دیکھتا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں حد میں رہو، مگر انہیں کون بتائے کہ جس عشق میں حد ہو، وہ عشق نہیں محض ایک ضرورت ہے۔ میرا جنون تو وہ ہے جو عرش کو ہلا دے جو تقدیر سے چھین کر تمہیں میرا کر دے، یا پھر مجھے راکھ بنا کر تمہارے قدموں کی دھول کر دے #deep #poetry #fyp #viral #ghanu_ki_batyn