@bisp_pakistan: ضلع مہمند کے دورے کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہُوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے وژن کی عملی تعبیر ہے، جسے صدر آصف علی زرداری نے عملی جامہ پہنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ “بینظیر ہنر مند پروگرام” کے تحت خواتین یا ان کے گھر کے ایک فرد کو ہنر سکھا کر معاشی خودمختاری کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے “بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام” کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت مستحق بچوں، خصوصاً بچیوں، کو پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک تعلیم جاری رکھنے کے لیے وظائف دیے جا رہے ہیں تاکہ شرحِ تعلیم میں اضافہ ہو اور خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے۔ #BISP #SenatorRubinaKhalid #ShaheedBenazirBhuttoVision #MediaTalk #BenazirHunarmandProgram Rubina Khalid