@its_bunty_1: Reposted Video. 🤍 Caption.. کچھ لوگ زندگی میں ایسے آتے ہیں کہ انسان ان کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تم بھی میری زندگی میں کچھ ایسے ہی آئے تھے تمہاری ایک مسکراہٹ میرے پورے دن کی تھکن ختم کر دیتی تھی اور تمہاری ایک ناراضی دل کو ایسے چبھتی تھی جیسے کسی نے خاموشی سے سینے میں درد رکھ دیا ہو میں نے کبھی تم سے بڑی بڑی چیزیں نہیں مانگیں بس یہ چاہا کہ تم میرے ساتھ رہو میرے لفظوں میں میری دعاؤں میں میری زندگی کے ہر موڑ پر مگر زندگی ہمیشہ انسان کی خواہشوں کے مطابق نہیں چلتی کبھی وقت بیچ میں آ جاتا ہے کبھی حالات اور کبھی وہ فاصلے جو چاہ کر بھی ختم نہیں کیے جا سکتے اگر واقعی ایسا وقت آ جائے کہ میں اس دنیا میں نہ رہوں اور ہم دوبارہ کبھی نہ مل سکیں تو بس ایک بات یاد رکھنا کہ اس دنیا میں کوئی تھا جو تمہیں سچی دل سے چاہتا تھا کوئی تھا جو تمہاری خوشی کے لیے ہر دعا میں تمہارا نام لیتا تھا ہو سکتا ہے میری آواز تم تک نہ پہنچے میرا پیغام تم تک نہ آئے مگر میری محبت ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی کیونکہ سچی محبت کبھی ختم نہیں ہوتی وہ بس یادوں میں بدل جاتی ہے اور اگر کبھی کسی خاموش رات میں تمہیں میری یاد آئے تو بس آسمان کی طرف دیکھ لینا شاید کسی ستارے کی روشنی میں تمہیں میری محبت کی جھلک مل جائے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ زندگی گزارنے کا خواب دیکھا تھا اور یہ خواہش میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ #peotrystatus #sadness #bunty #dontunderreviewmyvideo #viralvideo