@nakam_ishaq0: ہر محبت کا مقدر صرف ملنا نہیں ہوتا، اور ہر جدائی ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتی... کچھ کہانیاں وقت سے ہار جاتی ہیں، مگر سچی محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، وہ کہیں نہ کہیں سانس لیتی رہتی ہے۔ کبھی غلط وقت ہمیں صحیح انسان سے ملا دیتا ہے، اور کبھی صحیحوقت آتے آتے ہم بدل چکے ہوتے ہیں... مگر زندگی کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہ ختم نہیں ہوتی، یہ ہمیں بار بار ایک نیا موقع دیتی ہے۔ اگر آج تمہاری محبت تمہیں نہیں ملی، تو یہ انجام نہیں یہ شاید کسی بہتر آغاز کی تیاری ہے۔ رب کی تاخیر کو انکار مت سمجھو، کیونکہ وہ دلوں کے حال جانتا ہے... وہ جانتا ہے کب تمہیں وہ شخص دینا ہے جو تمہیں مکمل کرے، نہ کہ توڑ دے۔ یاد رکھو محبت صرف حاصل کرنے کا نام نہیں، بلکہ امید رکھنے کا نام ہے ... اور جب تک دل میں امید زندہ ہے، تب تک کہانی ختم نہیں ہوتی۔ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب تم مسکرا کر کہو گے، شاید اسی لیے مجھے اتنا ... انتظار کروایا گیا تھا بس ہمت نہ ہار، کیونکہ جو چیز تمہارے لیے لکھی گئی ہے، وہ تم سے چھن نہیں سکتی... چاہے وقت جتنا بھی لگ جائے۔🥀