@aonenews7: کراچی (کرائم رپورٹر رفیق ریان) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں منشیات کے خلاف کارروائیوں پر پولیس کے کردار کو سراہا گیا۔ ڈی سیو سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ ڈاکس وقار عباسی کے اعزاز میں خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں رانا وسیم سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ محمدی کالونی میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائیاں قابلِ تعریف ہیں، تاہم اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے خاتمے اور معاشرے کو پرامن بنانے کے لیے پولیس اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور پولیس کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔ Sindh police zindabad 🚔🚔🚔🚔🚔🚔🚔