@fatimafatimafati34: میں نے تمہیں صرف چاہا نہیں تھا میں نے تمہیں دل سے مانا تھا۔ مجھے محبت کے اصول نہیں اتے تھے نہ یہ معلوم تھا کہ کیسے نبھایا جاتا ہے مگر جو بھی تھا سچ تھا خالص تھا میں نے تمہارے ساتھ جو احساس جیا وہ میری زندگی کے سب سے گہرے لمحے تھے میں نے تمہارے لیے خود کو بدل دیا تمہاری ہر بات میں ہاں ملائی تمہاری خوشی کو اپنی خوشی سمجھا کبھی انکار نہیں کیا کبھی سوال نہیں اٹھایا۔تمہارے ساتھ رہ کر ایسا لگتا تھا جیسے میری دنیا مکمل ہے مگر شاید تمہیں میری قدر کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی۔ تم نے یہ سوچا ہوگا کہ میری جگہ کوئی اور لے لے گا شاید لے بھی لے،مگر وہ"میں" نہیں ہو سکتا۔کیوں نہ کے ہر انسان الگ ہوتا ہے ہر محبت کا انداز الگ ہوتا ہے اور جو احساس میں نے تمہارے لیے رکھا،وہ کسی اور کے بس کی بات نہیں۔ مجھے اج تک یہ سمجھ نہیں ایا کہ میں تمہارے لیے کم کیوں تھا۔جب میں نے خود کو تمہارے لیے مکمل کر دیا تھا۔لیکن اب میں نے یہ مان لیا ہے کہ شاید تمہارا جانا ہی میرے حق میں بہتر تھا۔کیوں نہ کے جو نصیب میں نہیں ہوتا وہ لاکھ چاہنے کے باوجود بھی نہیں ملتا۔ہاں وقت کے ساتھ شاید تمہیں کوئی اور مل جائے اور مجھے بھی اپنی زندگی میں کسی کو جگہ دینی پڑے مگر سچ یہ ہے کہ پہلی محبت کا احساس کبھی دوبارہ ویسا نہیں ہوتا وہ ایک بار ہوتا ہے اور ہمیشہ کے لیے دل میں رہ جاتا ہے۔ میں بس یہ چاہتا ہوں کہ تم کبھی کسی کو ایسے نہ کھونا جیسے تم نے مجھے کھو دیا کیوں نہ کہ کچھ لوگ دوبارہ نہیں ملتے چاہے پوری دنیا ہی کیوں نہ تلاش کر لو #everyonefollower #moodchallengemoodchallenge #onthisday