@haqeeqatpasand11: پھر مجھے گھر والوں سے نفرت ہو گئی۔ یہ احساس ایک دن میں پیدا نہیں ہوا کئی سالوں سے دل میں کچھ باتیں جمع ہوتی رہیں جو کہنے کا موقع ہی نہ ملا۔ ہر بار جب میں نے اپنی بات رکھنی چاہی تو مجھے چپ کرا دیا گیا۔ میرے فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا اور میرے خوابوں کو بچگانہ کہا گیا۔ گھر میں سب کی رائے کی اہمیت تھی مگر میری آواز ہمیشہ دب جاتی تھی۔ جب بھی میں نے محبت مانگی تو مجھے ذمہ داری کا طعنہ ملا۔ ہر غلطی پر مجھے سب کے سامنے شرمندہ کیا گیا۔ میرے دکھ کو کبھی سمجھا ہی نہیں گیا بلکہ کمزوری سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔ دوسروں کے بچوں سے میرا موازنہ روز کا معمول بن گیا تھا۔ میں جتنا بھی اچھا کر لیتی تعریف کے بجائے خامی نکالی جاتی۔ آہستہ آہستہ میں نے گھر میں رہتے ہوئے بھی خود کو اجنبی محسوس کرنا شروع کر دیا۔ کھانے کی میز پر سناٹا میرا دوست بن گیا اور کمرے کی دیواریں میرا سہارا۔ مجھے لگنے لگا کہ میری موجودگی یا غیر موجودگی سے کسی کو فرق نہیں پڑتا۔ جب میں بیمار پڑا تو دوا دے دی گئی مگر کسی نے ماتھا نہیں چوما۔ میری کامیابی پر مبارک باد کے دو لفظ بھی بھاری لگتے تھے۔ مگر میری ناکامی پر پورا گھر جج بن کر بیٹھ جاتا تھا۔ میں نے ہر رشتے کو نبھانے کی کوشش کی مگر بدلے میں صرف توقعات ملیں۔ محبت کے نام پر کنٹرول کیا گیا اور عزت کے نام پر میری خودی کچلی گئی۔ میں نے چیخنا چاہا مگر تہذیب کے نام پر ہونٹ سی لیے گئے۔ اندر ہی اندر سب کچھ ٹوٹتا رہا اور میں مسکراتی رہی پھر ایک دن صبر جواب دے گیا۔ دل نے کہا کہ اب بس بہت ہو گیا۔ وہ لمحہ آیا جب میں نے خود سے سوال کیا کہ میں کیوں سہوں۔ جواب میں صرف خاموشی ملی اور وہی خاموشی نفرت بن گئی۔ یہ نفرت کسی ایک بات کی وجہ سے نہیں تھی۔ یہ برسوں کے نظرانداز کیے گئے آنسوؤں کا حساب تھا۔ یہ ان لفظوں کا زہر تھا جو کبھی کہے گئے اور جو کبھی کہے ہی نہ گئے۔ مجھے نفرت اس بات سے ہوئی کہ مجھے انسان نہیں سمجھا گیا۔ صرف ایک کردار سمجھا گیا جسے گھر کی عزت کے لیے جینا ہے۔ میری خوشی، میرا غم، میرا وجود سب غیر اہم تھا۔ اب جب وہ مجھے بلاتے ہیں تو دل دروازہ بند کر لیتا ہے۔ اب ان کی آواز میں وہ اپنائیت نہیں ملتی جس کی تلاش تھی۔ میں نے خود کو ان سے دور کر لیا ہے تاکہ سانس لے سکوں۔ تنہائی اذیت دیتی ہے مگر روز کے طعنوں سے بہتر ہے۔ کاش وہ سمجھ سکتے کہ اولاد صرف فرض نہیں ہوتی۔ اسے محبت، توجہ اور عزت بھی چاہیے ہوتی ہے۔ جب یہ نہیں ملتا تو رشتے نام کے رہ جاتے ہیں اور دل میں نفرت جنم لیتی ہے۔ #unfreezemyaccount #creatorsearchinsight #viralvideo
Kabhi Kabhi mujhe bhi ASA hi ahsas huta h Main Ghar ka bara beta Lakin bare K name par SIRF zimdari Mili h bahir Kam Karta Hu jab bhi odas huta hun tu Ghar call Karta hun Lakin Kise K pas mare liye words Ni hute aur Kise K pas time Jin Ki waja se Apne Dil Ki Khushi ko chura AJ wo os Dil Ka Hal bhi Ni pochte Shayad bara huna both bura h ab tu bas khud se nafrat hune lagi h 💔💔💔
2026-05-01 13:30:25
120
⚜️Marjan Fashion⚜️ :
*میری عمر 30 سال ہے اور ان 30 سالوں میں پہلی دفعہ سوشل میڈیا پر کسی نے میرے الفاظ کی ترجمانی کی۔*
2026-06-15 17:47:01
159
Haمza Gadi :
ذمہ داریاں جب خاموشی کا لبادہ اوڑھ لیں تو انسان اپنوں کی بھیڑ میں بھی تنہا ہو جاتا ہے۔ حقیقت پسندانہ تحریر!🖤
2026-05-01 17:38:06
415
Majid Tufail :
ہم نے گھر کی ذمہ داریاں الگ اور اپنی جوانی کو برباد کرنے کا دکھ الگ الگ سہہ ہے 😭
2026-05-01 13:47:11
149
Laiba :
mujhe Ghar walon se nahin apne aap se nafrat ho gayi🥺
2026-05-18 09:20:51
49
انتظار حشر تک :
تین سال سے گھر نہیں گیا ارو کامیابی کے لیے خود کو اکیلا کرلیا بہت مشکلات دیکھی اکیلے میں لاہور میں کوئی اپنا نہیں تھا ایک بہن کی شادی تھی لاہور میں ہوئی وہاں بھی نہ جا سکتا تھا پھر خود کو کامیابی کے لیے محنت پر رکھ ارو اللہ نے کامیابی دی تین سال لگائے ٹریڈنگ میں اب کامیابی تو ہے لیکن وہ لوگ نہیں یاد آتی ہے گھر کی مگر جانے کا دل نہیں کرتا جب بھی عید آتی مجھے گھر سے کسی کا میسج نہیں آتا تھا عید مبارک ارو صرف ایک بہن تھی جو کبھی کبھی میسج کر کے حال پوچھتی تھی خود کا گھر بھی ہے کامیابی بھی ہے مگر اکیلا رہنا پسند ہے
2026-05-18 12:38:04
28
"❤️🩹" :
sister ap or apki poetry mare favourite ha 🥺🥺🥺I really miss him ❤️🩹🥀
2026-06-25 12:13:50
6
وحشی🚩 :
ماں کی آنکھوں میں دیکھا تو احساس ہوا
کہ کاش خدا اُن کو مجھ سے بہتر بیٹا دے دیتا🫠🥺
2026-05-28 06:02:00
57
💕⃝🕊️ 💕⃝🕊️ :
mjhy Apny ap Sy nafrat ha😢
2026-05-20 17:23:51
22
ZinDaGi 💔 :
phir mujhe Ami se be intaha nafrat ho gai 😭😭
2026-06-20 16:45:57
36
Jainy...🙈💫🌚 :
bilkul mere jesa huwa yr tmre Sath bhi 🥺
2026-06-14 08:53:44
9
Sahibzada Ashraf Ali :
ہر گزرتا لمحہ مجھے یہ حقیقت سمجھا رہا ہے کہ اگر تم کامیاب نہ ہوئے، تو تمہاری قدر بھی کم اور تمہارے اپنے بھی کم ہو جاتے ہیں۔
2026-06-22 10:54:26
6
⚛🎀 𝒜𝓇𝒶𝒾𝓃_ 𝓏𝒶𝒹𝒾𝒾 🎀⚛ :
mujhy khud se nafrat haii....🥀😔🤕
2026-06-16 15:27:53
5
♡《Ṧℎāꪦ𝔦》♡34 :
اور پھر میں خود کی تلاش میں خود ہی نکل پڑا
اور پھر معلوم ہوا کہ میں خود میں ہی نہیں ہوں
🤔🤔🤔🥺🥺🥺😔😔😔
2026-06-23 14:50:13
6
💫𝕾𝖒𝖆𝖗𝖙 𝖌𝖎𝖗𝖑💫 :
same sotri 🥺
2026-06-15 10:06:20
7
❤️🩹ف❤️🔥 :
🚩:ماں کی آنکھوں میں دیکھا تو احساس ہوا
کہ کاش خدا اُن کو مجھ سے بہتر بیٹا دے دیتا🫠🥺
2026-06-15 05:25:12
20
Zaviyar :
جب ماں باپ اولاد میں فرق کرے اور ماں باپ کو لگتا ہے کی جو کچھ ہم کر رہے ہیں وہ بالکل صحیح ہے چاہیے بیٹا ہو یا بیٹی وہ نفرت کرتا ہے ماں باپ کو لگتا ہے کی وہ نافرمان ہے ۔۔۔۔🥺
بس اللّه ہم سب کو صبر دے ۔۔۔
امین 🤲🏻
2026-05-22 17:50:29
9
Syed Sift-e-hassan :
نفرت کبھی اپنوں سے نہیں ہوتی، بلکہ ان کے ان رویوں سے ہوتی ہے جو روح کو تھکا دیتے ہیں۔ یہ ایک خاموش حقیقت ہے جو ہر اس گھر کی کہانی ہے جہاں کوئی ایک فرد پورے خاندان کا بوجھ اٹھائے کھڑا ہے۔
گھر کی ذمہ داری اٹھانے والا، خواہ وہ عمر میں بڑا ہو یا چھوٹا، اپنی ذات کے لیے جینا چھوڑ دیتا ہے۔ اس کی صبح اپنی خواہش سے نہیں بلکہ اپنوں کی ضرورت سے ہوتی ہے اور اس کی ہر تھکن اس چار دیواری کے سکون پر قربان ہو جاتی ہے جسے وہ پیچھے چھوڑ کر آتا ہے۔ وہ اپنے خوابوں کا گلا گھونٹ کر اپنوں کے لیے جینے کو ہی زندگی سمجھ لیتا ہے، مگر بدلے میں اسے اکثر رویوں کی وہ تلخی ملتی ہے جو اس کی قربانیوں کو 'فرض' کا نام دے کر فراموش کر دیتی ہے۔
2026-05-02 08:48:56
133
S̷H̷A̷H̷Z̷A̷I̷N̷ :
😭 اپ نے میرے اندر کی کیفیت لفظوں میں بیان کر دے میری زندگی بھی ایسی ہی گزری ہے اور میرے اندر کے احساسات بھی ایسے ہی ہے اب میرے اندر اس خاموش یہ ہے کہ پیار کرے تو خوشی نہیں ہوتی کوئی نفرت کرے تو کوئی غم نہیں ہوتا اب مجھے کسی سے نہ محبت ہوتی ہے نہ کسی سے نفرت ہوتی ہے
2026-05-02 15:12:27
69
R E A C H E R :
میں ایک introvert انسان ہوں، کم بولنے والا اور اپنے کام سے کام رکھنے والا۔ نہ آواز اونچی کرتا ہوں، نہ کسی پر حکم چلاتا ہوں۔ جو ذمہ داری ہو، خود نبھاتا ہوں۔ چائے میرے سکون کا حصہ ہے، ائیرپوڈز میں میوزک میری دنیا ہے، اور ویب سیریز میرے خاموش لمحوں کی ساتھی۔ نماز سے دل کو سکون ملتا ہے، اسی لیے ہجوم سے دور رہتا ہوں۔ میں زیادہ سوچتا ہوں، ہر بات دل میں رکھتا ہوں۔ لوگ سمجھتے ہیں خاموش ہوں، مگر حقیقت یہ ہے کہ میرے اندر بھی ایک شور چلتا رہتا ہے۔ میں جانتا ہوں لوگ اپنے درد میں ہیں، مگر میں بھی اپنی جنگ تنہا لڑ رہا ہوں۔
2026-05-03 05:47:09
15
♡ Zҽσ ♡ :
phr jb susral Gai to wapis Sy muhbt ho Gai 😂😂🥺🥺
2026-05-22 10:06:34
9
★彡[ɪʀꜰᴀɴ ᴄʜᴀɴᴅɪᴀ]彡★ :
بھائی اگر برا نہ مانوں تو ایسی پوسٹس سے گریز کرو
اگر کسی کے ساتھ ان 10 باتوں میں سے ایک بھی ہو رہی ہو گی تو وہ اس پوری کہانی کو اپنے اوپر فٹ کر دے گا اور جو اس کے دل میں نفرت یا حسد کا بیج ابھرے گا اسکے برابر کے ذمدار تم بھی ہو گے ہر کوئی ایسی باتیں نہیں سمجھ سکتا میرا مقصد تم پر تنقید کرنا بلکل بھی نہیں ہے میں تو تمہاری اصلاح کر رہا ہوں اگر سمجھ سکو تو باقی اللّٰہ پاک آپ کو صحیح اور غلط سمجھنے کی ہدایت دے آمین 🤲
2026-05-09 00:27:05
10
To see more videos from user @haqeeqatpasand11, please go to the Tikwm
homepage.