@asadwrites1_: وہ کہتے ہیں: "ابا نہیں مانیں گے" اور یہی ایک جملہ، دو زندگیاں بدل دیتا ہے۔ ایک طرف وہ لڑکی ہوتی ہے جو اپنے گھر کی عزت اور والدین کی خوشی کے درمیان خود کو خاموش کر لیتی ہے… اور دوسری طرف وہ لڑکا ہوتا ہے جو سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے۔ محبت ہار نہیں جاتی، مگر حالات اسے جینے نہیں دیتے۔ وقت گزرتا ہے، لوگ آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں، مگر سچ یہ ہے کہ ہر کوئی آگے نہیں بڑھ پاتا۔ کسی ایک کی زندگی واقعی وہیں رک جاتی ہے، جہاں اس نے سنا تھا: "ابا نہیں مانیں گے" اور پھر وہ شخص جیتے جی ہار جاتا ہے… نہ وہ پہلے جیسا رہتا ہے، نہ مکمل طور پر ٹوٹ کر بکھر پاتا ہے۔ یہ کہانی کسی ایک کی نہیں، ہم سب کے معاشرے کی حقیقت ہے— جہاں محبت اکثر اجازت کی محتاج رہ جاتی ہے۔ #foryou #foroyoupage #urduwrites #urdupoetry #deeplines