@aesthetictaesa7: کبھی کبھی ہم صرف اس لیے نہیں تھکتے کہ ہم کمزور ہیں، بلکہ اس لیے تھکتے ہیں کہ ہم نے بہت طویل عرصے تک بہت زیادہ بوجھ اکیلے اٹھایا ہوتا ہے، یہ جو مسکراہٹ ہم چہرے پر سجا کر رکھتے ہیں، یہ دراصل ان لوگوں کے لیے ایک ڈھال ہے، جن کی زندگی ہم سے جڑی ہے، اگر پاؤں میں زنجیریں نہ ہوتی تو شاید ہم کب کے اس مسافت کو الوداع کہہ چکے ہوتے ۔۔ مگر کچھ رشتے اور کچھ چہرے ہمیں بکھرنے کی اجازت نہیں دیتے۔۔ سچی ہمت یہی ہے کہ جب اندر سب کچھ ختم ہو رہا ہو، تب بھی دوسروں کی خاطر ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جائے۔۔۔۔ لیکن اب میں تھک گئی ہوں۔۔ اپنی زندگی سے بہت تھک گئی ہوں بے چین ہوں، روتی ہوں، انتظار کرتی ہوں۔ لیکن سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی۔۔۔ میرے قریب گنتی کے چند لوگ مجھے میرے حال پہ چھوڑ دینا بہتر حل سمجھتے ہیں شاید مجھے سمجھانا نہیں آتا یا پھر مجھے سمجھنا شاید بہت مشکل ہے۔۔#foryoupage❤️❤️ #growmyaccount #vairal_video_tiktok #trendingvideo trending