@ajabkhankhalil018: پلوسی پشاور کے سرکردہ شخصیت ملک نوروز خان بابا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلع پشاور کے چند جید مشران میں، جن میں تہکال کے ارباب شیر علی خان،لنڈی ارباب کے ارباب مشران،جھگڑا کے ابراہیم خان،ملازئی کے آفریدی خان سمیت پلوسی کے ملک نوروز خان کو بطور خاص ایک بااثر اور باوقار شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے علاقے میں سماجی اثر و رسوخ رکھتے تھے بلکہ اپنی دانائی، معاملہ فہمی اور روایتی جرگہ نظام میں فعال کردار کے باعث عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔ ملک نوروز خان اپنے والد کے اکلوتے فرزند تھے۔ اُس دور کے حالات کے پیشِ نظر، انہیں مخالفین کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت احتیاط اور نگہداشت میں پروان چڑھایا گیا۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی شخصیت میں سنجیدگی، تدبر اور ذمہ داری کا احساس بچپن ہی سے نمایاں تھا۔ ان کے ہاں نو بیٹے اور دو بیٹیوں کی ولادت ہوئی، اور انہوں نے اپنی اولاد کی تربیت میں خاندانی اقدار، روایات اور اعلیٰ اخلاقی اصولوں کو مقدم رکھا۔ ملک نوروز خان نے نہ صرف اپنے خاندان کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنے زیرِ اثر علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کو بھی ہمیشہ ترجیح دی۔ علاقے کے بنیادی مسائل کے حل، باہمی تنازعات کے تصفیے اور عوامی خدمت میں ان کا کردار قابلِ قدر اور مثالی تھا۔ وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی کو خدمتِ خلق، روایات کے تحفظ اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھا، اور آج بھی ان کا نام عزت و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ انکی وفات کے بعد انکے بڑے صاحب زادے ملک محمد مراد خان نے بطور جانشین زمداریوں کو نبھایا۔ اللہ کریم مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس سے نوازے۔آمین۔ #For #you #youtube #Malik