میں نہیں جانتا یہ خط تم تک کبھی پہنچے گا یا نہیں، مگر دل کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لیے یہ لکھنا ضروری تھا۔ کچھ باتیں کہی نہیں جاتیں، بس لکھی دی جاتی ہیں… شاید اس امید پر کہ لفظ درد کو سنبھال لیں۔
تم سے ملنے کے بعد مجھے یقین ہوا تھا کہ محبت اب مکمل ہے۔ تمہاری ہنسی، تمہاری خاموشی، تمہارا ناراض ہونا، سب کچھ مجھے اپنا سا لگنے لگا تھا۔ مگر نہ تمہیں وقت دینا تھا، نہ دل دینا تھا۔ مگر شاید دل دینا ہی میری سب سے بڑی غلطی تھی۔
میں نے کبھی تم سے زیادہ کچھ نہیں مانگا، بس سچائی۔ مگر سچ وہ چیز ہے جو سب سے آخر میں ملتی ہے، اور وہ بھی اتنی تلخ کہ سانس لینا مشکل ہو جائے۔ تم نے کہا تھا کہ میں خاص ہوں، مگر خاص لوگ یوں اکیلا نہیں چھوڑے جاتے۔
آج بھی تمہاری یاد آتی ہے، پر اس جگہ جہاں ہم ہنستے تھے، اب خاموشی بسی ہے۔ میں نے تمہیں بدنام نہیں کیا، نہ کسی سے شکوہ کیا، کیونکہ محبت میں شور نہیں، بس خاموشی رہ جاتی ہے۔
اگر کبھی یہ خط پڑھو تو بس اتنا جان لینا کہ میں نے تمہیں دل سے چاہا تھا۔ کسی عادت کی طرح نہیں، کسی مجبوری کی طرح نہیں… اور ہاں، اگر خوش ہو تو خوش رہنا، کیونکہ تمہاری خوشی میں ہی میری آخری دعا چھپی ہے۔🥹
2026-05-01 09:44:40
0
𝕡𝕣𝕟𝕔𝕖 𝕜𝕒𝕤𝕙𝕚𝕗 𝕒𝕝𝕚 :
🥰🥰🥰
2026-05-02 15:12:11
1
fahadkoko :
😥😥😥
2026-05-19 16:57:31
1
wasiqullah🫴💔🥹 :
❤️❤️❤️
2026-05-02 16:18:58
1
👑GUMBAT KING👑 :
🌹🌹🌹
2026-06-19 04:26:34
0
Mansor Ali :
🥰🥰🥰
2026-06-19 07:06:37
0
Mansor Ali :
😳😳😳
2026-06-19 07:06:35
0
HaRoonkhanAmeen🥀 :
❤️❤️❤️
2026-06-17 16:30:14
0
꧁༒☬ RAHMAN KAMAL☬༒꧂ :
❤️❤️❤️
2026-06-16 09:09:08
0
❤⍣⃟𝐈𝐒𝐇𝐐🔥 :
❣️❣️❣️
2026-06-07 09:57:11
0
abbas Khana 1122 :
🥰🥰🥰
2026-06-06 06:05:07
0
🧸ْHA*شِ*IRْ🐾ـْHمBلEْ🧸 :
🖤🖤🖤
2026-05-16 05:42:52
0
🇦🇫 Wahid 🇦🇫 :
♥️♥️♥️
2026-04-29 14:21:56
0
To see more videos from user @nadan_typist_8, please go to the Tikwm
homepage.