@khamosh.siskiyan: میں پیروں میں سر رکھ کر بھی منا لوں گا تجھے بس شرط یہ ہے کہ میرے جھکنے پر تجھے غرور نہیں محبت محسوس ہونی چاہیے میں انا توڑنے کو تیار ہوں۔ میں دنیا کی نظروں میں گرنے کو تیار ہوں۔ تیرے قدموں میں سر رکھنا - جو کسی انسان کے لیے سب سے بڑی تذلیل ہو سکتی ہے - وہ بھی کر لوں گا۔ مجھے جھکنے سے مسئلہ نہیں۔ مسئلہ اس بات سے ہے کہ میرے جھکنے کو تم کس نظر سے دیکھو گی۔ اگر تم نے میرے جھکے ہوئے سر کو اپنی جیت سمجھا، اپنے غرور کی خوراک بنایا تو میرا جھکنا رائیگاں جائے گا۔ میں تب ہی جھکوں گا جب مجھے یقین ہو کہ تم میرے جھکنے کو میری محبت سمجھو گی میری بار نہیں۔ تمہیں اس میں میری تڑپ نظر آئے میری کمزوری نہیں۔#poetrylovers #Emotional #sadvibes #deeplines #مدثرR