@itsatta47: بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ایک وقت بڑے شوق سے نماز پڑھتے ہیں۔ الارم بھی لگتا ہے ، سجدے بھی لمبے ہوتے ہیں، دل بھی نرم ہوتا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ ایک نماز قضا ہوتی ہے پھر دوسری پھر دل کہتا ہے : بعد میں پڑھ لیں گے اور یوں نماز روٹین سے نکل کر صرف یاد بنے لگتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں پھر اُن کے بعد ایسے لوگ آئے جنہوں نے نماز کو ضائع کر دیا اور خواہشات کے پیچھے چل پڑے، تو وہ عنقریب (59) گمراہی کا انجام دیکھیں گے . (سورۃ مریم : یہ آیت صرف اُن لوگوں کے بارے میں نہیں جو نماز چھوڑ دیتے ہیں، بلکہ اُن کے لیے بھی ہے جو کبھی پڑھتے ہیں اور کبھی چھوڑ دیتے ہیں۔ یعنی آخر میں اللہ تعالیٰ ہمیں صاف صاف خبر دار کر رہے ہیں۔ یہ نہیں فرمایا کہ فوراً پکڑ ہو جائے گی بلکہ فرمایا عنقریب " یعنی مہلت ہے ، وقت ہے، مگر انجام طے ہے اگر ہم نہ سنبھلے۔ نماز کو دنیا کے پیچھے چھوڑ دینا کام مصروفیات نیند اور خواہشات کو ترجیح دینا، یہ سب گمراہی کی وہ راہ ہے جس پر چل کر انسان خود ہی اپنے دل کو اندھا کر لیتا ہے۔ پھر سکون چھن جاتا ہے ، دل بے چین رہتا ہے ، دعا میں مزہ نہیں رہتا، اور عبادت بوجھ لگنے لگتی ہے یہ سب اسی " انجام " کی ابتدائی شکلیں ہیں۔ یہ سوچ کر دل کانپ جاتا ہے کہ کہیں ہم بھی انہی لوگوں میں تو شامل نہیں ہو رہے؟ کہیں ہم بھی خواہشات کے پیچھے چل کر اللہ سے دور تو نہیں جارہے ؟ یہ آیت سزا سنانے نہیں آئی، محاسبہ کروانے آئی ہے کہ ابھی وقت ہے ابھی لوٹ سکتے ہیں ابھی سجده بچا سکتا ہے۔ حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن وہ: رسول اللہ صلی علیہ السلام کے پاس آئے اور کہنے لگے حنظلہ تو منافق ہو گیا ! صحابہ رضی اللہ عنہ گھبرا گئے۔ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو جنت و جہنم ایسے یاد ہوتے ہیں جیسے آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں، لیکن جب گھر جاتے ہیں، بیوی بچوں اور دنیا میں لگ جاتے ہیں تو وہ کیفیت نہیں رہتی رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے حنظلہ ! اگر تم ہر وقت اسی کیفیت میں رہو جس میں میرے پاس ہوتے ہو تو فرشتے تم سے راستوں میں مصافحہ کریں، لیکن اے حنظلہ ! کچھ وقت یہ ، کچھ وقت وہ (صحیح مسلم، كتاب التوبه ، حدیث نمبر (2750) اس حدیث کا پیغام یہ ہے کہ ایمان کا کم یا زیادہ ہو نا انسان کی فطرت ہے ، اصل خرابی تب ہے جب انسان گناہ پر مطمئن ہو جائے یا اللہ کو بالکل بھول جائے۔ اگر کبھی دل کمزور بھی ہو جائے، مگر گناہ پر نادم رہے اور اللہ کی طرف پلٹتا رہے، تو یہی ایمان کی علامت ہے۔ آج بس ایک بات دل میں بٹھا لیں : اگر نماز کبھی بھاری : لگنے لگے تو سمجھ لیں یہ اللہ کی طرف سے ایک خاموش بلاوا ہے کہ واپس آجاؤ۔ اللہ پاک ہمیں نماز کی پابندی کی توفیق دیں اور ہمارے دلوں کو ایمان کے نور سے منور فرمائے۔ آمین۔ #foryoupage #islamic_video #viral

🥺it's atta🥺
🥺it's atta🥺
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 29 April 2026 17:33:04 GMT
31360
3458
84
129

Music

Download

Comments

user2748212532653
ARHAB :
Ameen summa Ameen Masha allah Kya he lajawab bat kahi Allah apko jaza dey Bhai or sab ko muj smet is per amal ki b tofeeq ata farmay
2026-05-01 14:36:32
3
.syed.rajab.bukhar
Syed Rajab bukhari :
اللّٰہ تعالٰی ہمیں پانچ وقت کی نماز۔ نصیب فرمائے
2026-05-02 01:38:51
7
mohdmubarakhashmi
mohd. mubarak hashmi :
اللہ تعالٰی ہم سب کو نماز پڑھنے کی طوفیق آتا فرما ❤️❤️❤️❤️❤️
2026-05-04 11:35:22
2
muslim_4453
MUSLIM :
آمین ثم آمین یا رب العالمین
2026-05-05 18:21:54
3
stylarseedcompny
uzair Anwar :
Ameen
2026-05-03 00:49:59
2
ubaidrehman9749
ubaidrehman9749 :
Ameen Suma Ameen jazaka Allah Bahi ap ne itni achi post share ki .
2026-05-02 11:04:15
1
muhammadasadraf
💚𝐌..𝐀𝐒𝐀𝐃 KAMBOH💚 :
ameen suma ameen Allah hum sub ko 5 gana namaz ada krne ki tofik ata kre ameen ❤️❤️❤️❤️
2026-05-02 11:53:51
1
jadoon56704
UMair kHAN Jadoon,, 🙌 :
aMeen,Suma Ameen 🤲
2026-05-04 15:09:34
2
buttzadii786
🦋BUTTZADII🦋 :
AMEEN SUM AMEEN
2026-04-30 18:54:54
2
ahsanbalouch532
🥷 احسن بلوچ 🦅 :
ya Allah pak karm farma 🥹🥹🥹🥹🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻
2026-05-20 08:56:02
1
itz_your_muneeb
♛ JOYIA_TYPIST ♛ :
ameen sumameen 🤲❤️
2026-05-01 17:56:09
2
mrfarooqkhan5
Muhammad Farooq :
ameen
2026-05-01 19:22:15
2
ahsanbalouch532
🥷 احسن بلوچ 🦅 :
Ameen 🙏🏻🥹
2026-05-20 08:55:18
1
sarim_ismaeel9068
Sarim Ismaeel :
ameen
2026-04-30 15:56:47
2
arshadrafique154
Arshad Rafique :
ameen ❤️
2026-05-02 17:37:11
2
ehsannumberdar053
ItX_Shanii😘 :
Ameen 🤲❣️
2026-05-02 09:32:28
2
user4976513310
Muzammilkhana007 :
Ameen 😳😳🥰🥰
2026-05-01 02:26:26
2
ahsanbalouch532
🥷 احسن بلوچ 🦅 :
kho Ameen 💟
2026-05-20 08:57:22
1
miansohrabkhan5
𓅂SŐĤŔÁß᭄KĤÁŃ࿐ :
Ameen 🫰
2026-04-30 06:58:20
2
muhammad.faisal93079
💓Muhammad Faisal💓 :
Ameen
2026-04-30 07:35:13
2
aliguru77
M_∆LIع 🐯 :
آمین🤲
2026-04-30 14:56:13
2
dilkiawaz753
Dil ki Awaz :
Operation time kesy Parhe
2026-04-30 19:16:54
2
muddassir546
Muddassir :
اللّٰہ تعالٰی ہمیں پانچ وقت کی نماز۔ نصیب فرمائے
2026-05-02 18:19:00
1
waqaskakar72
👑 Silance Boy👑 :
ya Allah mujse kabi k bar kaza hota he mafff. karna Miry Rab🥹
2026-05-01 17:16:00
1
To see more videos from user @itsatta47, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About