@love_deserve_you: تم میرے مرنے کی بات پر غصہ ہو جاتی تھی، کہتی تھی ایسی باتیں کبھی زبان پر نہ لایا کرو، میں نہیں سن سکتی۔ دیتا تمہاری ناراضی میں چھپی محبت کو اپنی قسمت کا سب سے خوبصورت تحفہ سمجھا کرتا تھا۔ آج وہی میں، وہی باتیں، وہی اداسی مگر تمہاری آنکھوں میں میرے لیے وہ غصہ نہیں رہا۔ آج میرے حال پر ترس بھی نہیں آتا، تمہیں میری جان کیا واقعی اتنا بدل گیا ہوں میں؟ یاد ہے جب میں کہتا تھا کہ اگر میں نہ رہا تو تم خاموش ہو جاؤ گی، نظریں چرا لیتی تھیں۔ کہتی تھیں میری زندگی سے ایسی بددعائیں نہ مانگا کرو۔ تمہارے بغیر یہ دنیا کیسے برداشت کروں گی؟ مگر وقت کی ہوا نے سب بدل دیا، وہ وعدے، وہ ڈر، وہ محبت کی قسمیں، اب میں اگر اپنے ٹوٹنے کی بات بھی کر دوں تو تم بس سن کر خاموش رہ جاتی ہو۔ کبھی سوچتا ہوں کیا محبت واقعی ختم ہو جاتی ہے یا بس دل تھک جاتے ہیں کسی کو سنبھالتے سنبھالتے۔ کیا تم نے مجھے چھوڑ دیا ہے، یا اندر ہی اندر میں ہی تمہاری دعاؤں سے دور ہو گیا ہوں؟ میں پھر بھی دل سے ہارا ہوا شخص تیری سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔ #creatorsearchinsights #foryoupageofficiall #poetry #stories #fypviralシ