@police.kpk.tiger: ٭خیبر پختونخوا پولیس کے جرات و بہادری کے پیکر جوانوں کے اعزاز میں سینڑل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد، آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، ٭آئی جی پی نے فیلڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور پولیس کے افسران و جوانوںکو انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا، ٭آئی جی پی نے ایلیٹ بیسک کورس میں بہترین تربیت دینے والے افسران و سٹاف اورپوزیشنز حاصل کرنے والے جوانوں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔ ٭بہترین کارکردگی پر جوانوں کو انعامات دینے سے دلی خوشی ملتی ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں خیبر پختونخواہ پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پیزآپریشنز محمد علی بابا خیل، انوسٹی گیشن محمد عالم شنواری، ٹریننگ افتاب احمد محسود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز عباس مجید مروت اور دیگر اعلی پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔آئی جی پی خیبر پختوونخوا نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنے والے افسران و جوانان سمیت ایلیٹ بیسک کورس 22 کے منتظمین اور پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پشاور کے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ماہر اور قابل افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئیں۔ان ٹیمز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیکی خطوط پر استوار حکمتِ عملی اپناتے ہوئے عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جن کی انتھک محنت اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال کو درپیش تمام خطرات کا مو¿ثر طریقے سے سدِباب کیا گیا، جس سے شہر میں امن و سکون کی فضا قائم ہوئی۔پولیس کی اس کارکردگی کو پشاور کے شہریوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ گذشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے استعداد کار اور تربیتی صلاحیتں بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرہا ہے۔ گذشتہ دنوں اس ادارے سے تربیت پانے والے بیسک ایلیٹ کورس 22 کے ریکروٹس نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس بار نہ صرف روایتی ایلیٹ ٹریننگ دی گئی بلکہ جوانوں کی صلاحیتوں کو آخری درجے تک پرکھنے، سنائپر فائر، تھرمل فائر، واٹر کینن، تیراکی اور پانی کے اندر مشن کو تکمیل دینے اور ڈرون کے حملوں سے بچاﺅ جیسے دیگر گُر بھی سکھائے گئے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بذات خود جاکر جوانوں کی اس مہارت کا مشاہدہ کیا اور نہ صرف جوانوں بلکہ ٹریننگ سٹاف کی مہارت کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ذوالفقار حمید نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میدان عمل میں آپ لوگوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر خود کو ان انعامات کا حقدار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام یافتہ گان کی شجاعت، دلیری، حب الوطنی اور مہارت تمام فورس کے لیے مشعل راہ ہے اور تمام فورس پر فخر کرتی ہے۔ صوبائی پولیس سربراہ نے امید ظاہر کی کہ افسران و جوان اپنی اسی محنت و لگن اور ایمانداری اور سرفروشی سے جرائم کا قلع قمع کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ایلیٹ ٹریننگ سٹاف کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے ان کو فورس کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ اس موقع پر جن افسران و جوانان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ان میں ڈی ایس پیز اکرام اللہ، اعجاز نبی، اشفاق خان، سب انسپکٹرز سلیم خلیل، فواد علی، علی ادرش، عمران اللہ، سہیل الرحمن ، اے ایس آئیز اشفاق عمر، مطیع اللہ جبکہ ایلیٹ فورس کے انعام یافتہ افسران و جوانوں میںپی اے ٹو کمانڈنٹ ای پی ٹی سی فواد ایاز، اے ایس آئیز محمد الیاس، اسد خان، وقار احمد، یونس خان اور دیگر ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل تھے۔

police kpk tiger 💎
police kpk tiger 💎
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 30 April 2026 11:32:27 GMT
10111
1073
61
17

Music

Download

Comments

asimdurrrani302
👻asim Official 👻 :
2026-06-10 20:55:56
0
faisalnawaz691
Faisal Khan :
Imran khan SHO ♥️♥️♥️❤️
2026-05-03 22:55:22
0
imranafri8
Imran Afridi 1 :
Mashah ALLAH Police 👮 is Great and Super ❤️👍…..?
2026-05-05 04:05:24
0
ubaidangar
UbaidAngar :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-05-06 00:54:03
0
khaan4habib
Habib Khan :
Mashallah Dir keh ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-04-30 17:21:11
0
muhu9888780
Sahibzada Mudassir Hussain :
SHO Imran khan ❤️❤️❤️❤️🥰🥰🥰🥰🥰
2026-04-30 15:13:00
0
bachanaeem
دبڈبیری زوبیر :
💕💕💕
2026-06-24 17:35:43
0
sardarmazhar418
sardarmazhar418@ :
👍💗❤️💝💕💕💕🌹🌹🌹
2026-06-24 01:22:12
0
user93249478801882
Wajid khan :
👍👍👍
2026-06-23 08:41:57
0
shahsaoodkpk78
SHÂH SÃÓÒD KHÅÑ.J :
🥰🥰🥰
2026-06-22 17:50:52
0
shahsaoodkpk78
SHÂH SÃÓÒD KHÅÑ.J :
♥️♥️♥️
2026-06-22 17:50:51
0
shahmuhammad3452
sa :
❤️❤️❤️
2026-06-19 11:51:56
0
tahseenullah39
Tahseen Ullah barki :
😍😍😍
2026-06-18 07:17:33
0
hadikhan15513
hadikhan15513 :
🌹🌹🌹
2026-06-17 19:15:48
0
wahabkhan4443
Wahab Khan :
🥰🥰🥰
2026-06-02 10:47:23
0
kokojaan0804
;'⚔️🚩ᴹᴿ°᭄💔★ᴋɪɴɢ࿐💔⓿❼🚩👑 :
💔💔💔
2026-05-25 16:06:42
0
zafranullahbangash
Zafran Ullah Bangash :
♥️♥️♥️♥️♥️♥️
2026-05-17 03:42:54
0
zafranullahbangash
Zafran Ullah Bangash :
🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
2026-05-17 03:42:46
0
shahidhussain0577
@shahidHussain05 :
🥰🥰🥰
2026-05-14 10:17:50
0
sulimanlive671
sulimanlive :
♥️♥️♥️
2026-05-13 20:50:19
0
sulimanlive671
sulimanlive :
💕💕💕
2026-05-13 20:50:15
0
nasir.safi66
Nasir Safi :
❤️❤️❤️❤️❤️
2026-05-13 09:15:29
0
shukat368
Shaukat pakhtoon :
♥️♥️♥️
2026-05-09 18:43:11
0
azankhxn1
🔥 A. Z. A. N. K. H. A. N 🔥 :
🥰🥰🥰
2026-05-03 17:48:53
0
rafiu.allah0
Rafiu Allah :
❤️❤️❤️
2026-04-30 11:33:41
0
To see more videos from user @police.kpk.tiger, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About