@yjj_uk: Pour Over Coffee Dripper, 1 Count Stainless Steel Reusable Coffee Dripper Cone, Slow Drip Coffee Filter Cone Paperless Mini Collapsible Coffee Filter, Easy to Carry ,Coffee Making Tool, Camping,hashtag, TikTokShopCyberMonday #CoffeeFunnelFilter #CoffeeFilter #CoffeeDripper #StainlessSteelCoffeeFilter #CoffeeMakingTool #TeaFilter #TeaDripper

YJJ Premium Shop
YJJ Premium Shop
Open In TikTok:
Region: GB
Thursday 30 April 2026 14:20:28 GMT
310
0
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @yjj_uk, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

کتنا خوش نصیب ہوگا نا وہ دوسرا مرد، جسے میرا پسندیدہ شخص بنا روئے، بنا تڑپے، بنا مانگے ہی مل گیا🥺💔۔  جسے وہ محبت مل گئی، جس کے لیے میں نے اپنی کتنی ہی راتیں آنکھوں میں کاٹ دی تھیں، جس کے انتظار میں اپنی ہنسی تک بھول گئی تھی، اور جس کی ایک جھلک کے لیے میں نے اپنی انا تک کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ کتنا آسان ہوگا نا اُس کے لیے اُس ہاتھ کو تھام لینا، جسے تھامنے کی خواہش میں میرے ہاتھ دعاؤں کے لیے اٹھتے رہے۔ وہ اُس کی آنکھوں میں دیکھ کر مسکرائے گا، اور شاید اُسے کبھی اندازہ بھی نہ ہو کہ اُن آنکھوں نے کسی اور کے لیے کتنے خواب سجائے تھے، کتنے خواب ٹوٹتے دیکھے تھے۔ وہ اُس کی ناراضی پر اُسے منا لے گا، اُس کی خاموشی کو محبت سمجھے گا، اور اُس کے روٹھنے پر پیار سے ہنس دے گا۔ اُسے کیا خبر کہ یہی خاموشی کبھی میری سب سے بڑی سزا تھی، اور یہی روٹھنا میرے لیے ایک ایسی جنگ بن جاتا تھا جس میں جیتنے کے باوجود میں ہمیشہ ہار جاتی تھی۔ وہ اُس کے ساتھ بیٹھ کر چائے پیے گا، اُس کی بےمعنی باتوں پر ہنسے گا، اُس کے بالوں کو سنوارے گا، اور اُس کے کندھے پر سر رکھ کر دنیا بھر کے غم بھول جائے گا۔ اور میں؟ میں شاید کسی کونے میں بیٹھ کر یہ سوچوں گی کہ آخر میری محبت میں کیا کمی تھی؟ کیا میں نے کم چاہا تھا اُسے؟ کیا میری دعاؤں میں کوئی کمی تھی؟ یا شاید محبت صرف چاہنے سے نہیں ملتی، کبھی کبھی دل کی سچائی بھی کسی دوسرے دل کا راستہ نہیں ڈھونڈ پاتی۔ مگر سچ کہوں؟ مجھے اُس دوسرے مرد سے حسد نہیں، بس اپنی قسمت سے ایک شکایت ہے۔ کہ جس شخص کو میں نے اپنی دعاؤں میں مانگا، وہ کسی اور کی زندگی میں بنا کسی دعا کے شامل ہوگیا۔ وہ اُسے اپنا کہہ کر سوئے گا، اور میں اُسے یاد کرکے جاگوں گی۔ وہ اُس کے ساتھ مستقبل کے خواب دیکھے گا، اور میں اپنے ماضی کے ٹکڑے سمیٹوں گی۔ بس ایک خواہش ہے میری، کہ وہ مرد میرے پسندیدہ شخص کو اتنی محبت دے کہ اُسے کبھی میری طرح محبت کے لیے ترسنا نہ پڑے۔ اُس کی آنکھوں میں کبھی وہ آنسو نہ آئیں جو میری آنکھوں کا مقدر بنے رہے، اُس کا دل کبھی اُس طرح نہ ٹوٹے جس طرح میرا ٹوٹا تھا۔ کیونکہ میں نے اُسے کھو کر بھی اُس کی خوشی کی دعا مانگی ہے۔ اور شاید محبت کی سب سے دردناک حقیقت یہی ہے، کہ کبھی کبھی جس شخص کو ہم اپنی پوری دنیا بنانا چاہتے ہیں، اُس کی دنیا میں ہمارا کوئی مقام نہیں ہوتا۔ وہ خوش نصیب ہے کہ اُسے میرا محبوب مل گیا، اور میں بدنصیب نہیں، بس ادھوری رہ گئی، کہ جسے میں نے اپنی ہر دعا میں مانگا، وہ کسی اور کی قسمت میں لکھا گیا۔#emotionalpoetry #poetryrecitation #heartbreakpoem #saddesires #ghazalvibes

About