@siyahkhuwab: تجھے چاہتوں کا مان رکھنا نہ آیا۔ ہم نے دل دیا اور تم نے اسے معمول سمجھ لیا۔ ہم نے ہر بات میں تمہیں رکھا، ہر فیصلے میں تمہارا خیال کیا۔ مگر تم نے کبھی رُک کر یہ نہیں دیکھا کہ اس خلوص کی بھی کوئی قیمت ہوتی ہے۔ اب نہ شکوہ باقی ہے نہ سوال۔ بس ایک خاموش سا یقین ہے کہ جہاں مان نہ رکھا جائے، وہاں چاہت زیادہ دیر نہیں ٹھہرتی۔