@akashkibatin: "ہر وہ شخص اذیت میں ہے آج جس نے اپنے پسندیدہ شخص کو یہ بتا دیا کہ وہ اُس کے بغیر نہیں رہ سکتا ہم نے اپنا سب سے کمزور پہلو تمہارے ہاتھ میں دے دیا اپنی سانس کی ڈور تمہاری مٹھی میں تھما دی یہ کہہ کر کہ 'تم نہ ہو تو ہم مر جائیں گے' ہم نے تمہیں اپنا قاتل بنا دیا پھر تم نے وہی کیا جو ہر طاقتور کرتا ہے کمزور کو اور کمزور کیا ہماری مجبوری کو ہتھیار بنایا ہماری محبت کو ہماری سزا بنا دیا جب دل چاہا رُلا دیا، جب دل چاہا ہنسا دیا کیونکہ تمہیں پتا تھا کہ ہم جا ہی نہیں سکتے ہم مر تو سکتے ہیں، مگر تمہیں چھوڑ نہیں سکتے کاش زبان پر تالا لگا ہوتا اُس دن کاش یہ راز، راز ہی رہتا کاش ہم نے کبھی نہ کہا ہوتا کہ 'تم میری ضرورت ہو' کیونکہ ضرورتوں کو لوگ پاؤں تلے روندتے ہیں مجبوریوں کا تماشا بناتے ہیں اور محبت... محبت کو تو یہ دنیا سب سے زیادہ ذلیل کرتی ہے آج ہر رات اذیت میں گزرتی ہے کیونکہ تم جانتے ہو کہ ہم تمہارے بغیر نہیں رہ سکتے اور یہی جان کر تم ہمیں روز مارتے ہو تھوڑا تھوڑا، پل، لمحہ لمحہ کاش ہم نے جھوٹ بول دیا ہوتا کاش کہہ دیا ہوتا کہ 'تمہارے بغیر بھی جی لیں گے' شاید تب تم ہمیں کھونے سے ڈرتے شاید تب تم ہماری قدر کرتے مگر اب؟ اب تو ہم تمہارے ہاتھ کی کٹھ پتلی ہیں جس کی ڈور تمہارے پاس ہے... اور چاقو بھی 💔 یہی سبق ہے عشق کا: کبھی کسی کو اپنی کمزوری مت بتاؤ ورنہ وہ تمہیں اسی کمزوری سے مارے گا 🖤" #foryoupage #1m #fy #foryou #viwesproblem