@imrankhan.pti: آج یومِ مزدور کے موقع پر ہم اپنے اس لیڈر کے عزم کو دہراتے ہیں جس نے مزدور کے حقوق کو ریاست کی ترجیحات میں سب سے مقدم رکھا۔ عمران خان نے صرف سیاست نہیں کی بلکہ محنت کشوں کو ایک ایسا وقار دیا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ احساس پروگرام، پناہ گاہیں اور صحت کارڈ جیسے انقلابی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ خان کا دل آج بھی غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہم آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ محنت کش طبقے کی آواز نہ دبائی جا سکتی ہے اور نہ فراموش کی جا سکتی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے وہ وقت دیکھا جب دوسرے ممالک کے سربراہان کے سامنے قیدی مزدوروں کا مقدمہ پوری قوت سے لڑا گیا اور ہزاروں پاکستانیوں کو اپنوں سے ملوایا گیا۔ آج بھی قوم اپنے جرأت مند قائد کی واپسی کی منتظر ہے جو سرحد پار پاکستانیوں کا سفیر بن کر کھڑا ہوتا تھا۔ ہم یہ دن اس یقین کے ساتھ منا رہے ہیں کہ مزدور کے حقوق کی یہ جنگ عمران خان کی قیادت میں ہی پایۂ تکمیل تک پہنچے گی اور محنت کش کو پسینے کا پورا حق اور انصاف ملے گا۔ #LabourDay