@haqeeqatpasand23: life without a brother is very difficult 😣 ذندگی کے مقامات پہ مجھے لگا انسان کے پاس کچھ ہو نا ہو بھائی ہونا لازمی ہے .جن کے بھائی نہیں ہوتے انہیں اپنا محافظ خود بننا پڑتا ہے ۔ حالات بتا رہے ہیں کہ بھائی کا ہونا کتنا ضروری ہے - جس کا کوئی بھائی نہ ہو، اس کی ہنسی کے پیچھے ہمیشہ ایک ادھوری سی خاموشی چھپی رہتی ہے۔ - اس کے کندھے پر کبھی کسی نے فخر سے ہاتھ رکھ کر نہیں کہا کہ "چل، میں ہوں نا تیرے ساتھ"۔ - عید کے دن نئے کپڑے تو ہوتے ہیں، مگر گلے لگ کر "عیدی دو" کہنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ - اسکول میں جب کوئی تنگ کرے تو گھر آ کر یہ کہنے کا حوصلہ نہیں ملتا کہ "میرا بھائی آئے گا اب"۔ - باپ کی ڈانٹ پڑے تو ماں کے بعد منانے والا دوسرا سایہ میسر نہیں ہوتا۔ - اس کی جیب خالی ہو تو خاموشی سے ہاتھ میں پیسے رکھنے والا کوئی ہاتھ نہیں ہوتا۔ - اس کی کامیابی پر نعرہ لگا کر سب سے پہلے بھاگ کر آنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ - اور ناکامی پر پیٹھ تھپک کر کہنے والا بھی کوئی نہیں کہ "کوئی بات نہیں، پھر سے کوشش کر"۔ - بچپن کی لڑائیاں، کتابیں چھیننا، ریموٹ پر جھگڑا، یہ سب قصے اس کی زندگی میں کبھی لکھے ہی نہیں گئے۔ - رات کو ڈر لگے تو برابر والے بستر سے آواز نہیں آتی کہ "سو جا، میں جاگ رہا ہوں"۔۔ - کسی سے جھگڑا ہو جائے تو پیچھے کھڑا ہونے والا لشکر اس کے پاس نہیں ہوتا۔ - جب باپ چلا جاتا ہے تو "بڑا بھائی باپ جیسا ہوتا ہے" یہ تسلی دینے والا کوئی نہیں بچتا۔ - راستے میں کوئی چھیڑے تو اس کی آنکھوں میں صرف اپنی ہی ہمت ہوتی ہے، بھائی کا غرور نہیں۔ - اس کی شرارتوں پر پردہ ڈالنے والا کوئی ساتھی مجرم نہیں ہوتا۔ - جس کا کوئی بھائی نہ ہو، اس کا دل ایک ایسا گھر ہے جس کا ایک کمرہ ہمیشہ کے لیے خالی اور اداس رہتا ہے۔ #creatorsearchinsights