@nomiwrite60: میں جانتا ہو کہ تمہاری زندگی بہت مصروف ہے اور تمہارے پاس میرے لیے ایک پل بھی نہیں ہے مگر میری ایک چھوٹی سی خواہش ہے کہ جب تم اپنی زندگی کی تمام خوشیاں جی چکو جب تمہاری زندگی کے تمام خواب پورے ہو جائیں اور تم تھک کر سکون کی تلاش میں ہو تو اپنی زندگی کے چند فضول لمحے مجھے خیرات میں دے دینا میں ان چند لمحوں میں تمہارے قدموں میں سر رکھ کر بیٹھ جاؤں گا اور تمہیں سب بتاؤ گا جو میں نے برسوں سے اپنے اندر چھپا کہ رکھا ہے میں تمہیں بتاؤ گا کہ میں نے تمہیں کتنی شدت سے چاھا ہے میری ہر سانس تمہارے نام کی مالا کیسے جیتی تھی اور تمہارے بغیر گزرا میرا ہر دن کتنا مشکل تھا مجھے بدلے میں کچھ نہیں چاہیے بس وہ چند لمحے دے دینا تاکہ میں مرنے سے پہلے تمہیں یہ احساس دلا سکوں کہ اس دنیا میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس کی پوری كائنات صرف تمہاری ذات تھی