@iamsadiqafridi: پی ٹی آئی کے شہید کارکن ماہر خان کے والد محترم اور بچوں سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات، سہیل آفریدی نے مرحوم ماہر خان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماہر خان کی قربانی اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اور پارٹی ہر مشکل گھڑی میں ماہر خان کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی، اور ان کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔
ماہر خان عمران خان کے سچے اور وفادار کارکن تھے، جنہوں نے ہمیشہ اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہو کر وفاداری کی مثال قائم کی۔ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 🤲